تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
ان کا ارادہ ہی گھر سے نکلنے کا نہیں ۔ ورنہ اس کا کچھ تو سامان کرتے ، حکم جہاد سنتے ہی جھوٹے عذر نہ لے دوڑتے واقعہ یہ ہے کہ خدا نے ان کی شرکت کو پسند ہی نہیں کیا۔ یہ جاتے تو وہاں فتنے اٹھاتے۔ نہ جانے کی صورت میں انہیں پتہ لگ جائے گا کہ مومنین کو خدا کے فضل سے ایک تنکے کے برابر ان کی پروا نہیں۔ اسی لئے خدا نے صفوف مجاہدین میں شامل ہونے سے روک دیا اس طرح کہ رکنے کا وبال انہی کے سر پر رہے۔ گویا انکو تکوینًا کہہ دیا گیا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں