قاعِد
اسم · 7 بارمعنی: بیٹھنے والوں کے · دوسرے تراجم: بیٹھنے والے, بیٹھنے والوں, بیٹھے ہیں۔ بیٹھنے والے ہیں, بیٹھے ہوئے
قرآن میں صورتیں
- ٱلْقَٰعِدِينَ ×4
- ٱلْقَٰعِدُونَ ×1
- قَٰعِدُونَ ×1
- قَاعِدًا ×1
قاعِد
معنی: بیٹھنے والوں کے
قاعد قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بیٹھنے والوں کے · دوسرے تراجم: بیٹھنے والے, بیٹھنے والوں, بیٹھے ہیں۔ بیٹھنے والے ہیں, بیٹھے ہوئے
القعود يقابل به القيام، والقعدة للمرة،
قوله تعالى: ﴿والقواعد من النساء﴾ [النور: 60] جمع قاعد بلا هاء، وهي من قعدت عن الزوج أو المحيض، وإذا قعدت من قيام فقاعدة بالهاء.
5 میں سے آیات 1–5
جو مسلمان (گھروں میں) بیٹھ رہتے (اور لڑنے سے جی چراتے) ہیں اور کوئی عذر نہیں رکھتے وہ اور جو خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑتے ہیں وہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے خدا نے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر درجے میں فضیلت بخشی ہے اور (گو) نیک وعدہ سب سے ہے لیکن اجر عظیم کے لحاظ سے خدا نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر کہیں فضیلت بخشی ہے
سورہ نساء، آیت 4:95وہ بولے کہ موسیٰ! جب تک وہ لوگ وہاں ہیں ہم کبھی وہاں نہیں جا سکتے (اگر لڑنا ہی ضرور ہے) تو تم اور تمہارا خدا جاؤ اور لڑو ہم یہیں بیٹھے رہیں گے
سورہ مائدہ، آیت 5:24اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے لیے سامان تیار کرتے لیکن خدا نے ان کا اُٹھنا (اور نکلنا) پسند نہ کیا تو ان کو ہلنے جلنے ہی نہ دیا اور (ان سے) کہہ دیا گیا کہ جہاں (معذور) بیٹھے ہیں تم بھی ان کے ساتھ بیٹھے رہو
سورہ توبہ، آیت 9:46اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ خدا پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر لڑائی کرو تو جو ان میں دولت مند ہیں وہ تم سے اجازت طلب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو رہنے ہی دیجیئے کہ جو لوگ گھروں میں رہیں گے ہم بھی ان کے ساتھ رہیں
سورہ توبہ، آیت 9:86اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹا اور بیٹھا اور کھڑا (ہر حال میں) ہمیں پکارتا ہے۔ پھر جب ہم اس تکلیف کو اس سے دور کر دیتے ہیں تو (بےلحاظ ہو جاتا ہے اور) اس طرح گزر جاتا ہے گویا کسی تکلیف پہنچنے پر ہمیں کبھی پکارا ہی نہ تھا۔ اسی طرح حد سے نکل جانے والوں کو ان کے اعمال آراستہ کرکے دکھائے گئے ہیں
سورہ یونس، آیت 10:12