مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 62

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يحلفون بالله لكم ليرضوكم والله ورسوله احق ان يرضوه ان كانوا مؤمنين

مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 62
  • پارہ 10
  • صفحہ 197

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ فرماتے ہیں کہ "کسی وقت حضرت ان کی دغابازی پکڑتے تو مسلمانوں کے روبرو قسمیں کھاتےکہ ہمارے دل میں بری نیت نہ تھی ۔ تاکہ ان کو راضی کر کے اپنی طرف کر لیں۔ نہ سمجھے کہ یہ فریب بازی خدا اور رسول کے ساتھ کام نہیں آتی" اگر دعوئے ایمان میں واقعی سچے ہیں تو دوسروں کو چھوڑ کر خدا و رسول کو راضی کرنے کی فکر کریں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَحْلِفُونَوہ قسمیں کھاتے ہیںyaḥlifūna
  2. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  3. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  4. لِيُرْضُوكُمْتاکہ راضی کریں تم کوliyur'ḍūkum
  5. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  6. وَرَسُولُهُۥٓاور اس کا رسولwarasūluhu
  7. أَحَقُّزیادہ حق دار ہےaḥaqqu
  8. أَنکہan
  9. يُرْضُوهُوہ راضی کریں اس کوyur'ḍūhu
  10. إِناگرin
  11. كَانُوا۟ہیں وہkānū
  12. مُؤْمِنِينَایمان لانے والےmu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں