مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يحذر المنافقون ان تنزل عليهم سورة تنبئهم بما في قلوبهم قل استهزئوا ان الله مخرج ما تحذرون

منافق ڈرتے رہتے ہیں کہ ان (کے پیغمبر) پر کہیں کوئی ایسی سورت (نہ) اُتر آئے کہ ان کے دل کی باتوں کو ان (مسلمانوں) پر ظاہر کر دے۔ کہہ دو کہ ہنسی کئے جاؤ۔ جس بات سے تم ڈرتے ہو خدا اس کو ضرور ظاہر کردے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 64
  • پارہ 10
  • صفحہ 197

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

منافقین اپنی مجلسوں میں اسلام و پیغمبر اسلام کی بدگوئی کرتے مومنین صادقین پر آوازے کستے مہمات دین کا مذاق اڑاتے پھر جب خیال آتا کہ ممکن ہے یہ باتیں حضور ﷺ تک پہنچ جائیں تو کہتے کیا مضائقہ ہے وہ تو کان ہی کان ہیں ہم ان کے سامنے جو تاویل و تلمیع کر دیں گے سن کر اسی کو قبول کر لیں گے ۔ مگر چونکہ بسا اوقات وحی الہٰی کے ذریعی سے ان کے نفاق و بد باطنی کی قلعی کھلتی رہتی تھی اس لئے یہ ڈر بھی لگا رہتا تھا کہ کوئی سورت قرآن…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَحْذَرُڈر رہے ہیںyaḥdharu
  2. ٱلْمُنَـٰفِقُونَمنافقl-munāfiqūna
  3. أَنکہan
  4. تُنَزَّلَاتاری جائےtunazzala
  5. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  6. سُورَةٌۭکوئی سورتsūratun
  7. تُنَبِّئُهُمجو آگاہ کردے ان کوtunabbi-uhum
  8. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  9. فِىمیںfī
  10. قُلُوبِهِمْ ۚان کے دلوںqulūbihim
  11. قُلِکہہ دیجیےquli
  12. ٱسْتَهْزِءُوٓا۟کہ مذاق اڑا لوis'tahziū
  13. إِنَّبیشکinna
  14. ٱللَّهَاللہl-laha
  15. مُخْرِجٌۭنکالنے والا ہےmukh'rijun
  16. مَّاجس سےmā
  17. تَحْذَرُونَتم ڈرتے ہوtaḥdharūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں