مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

كيف وان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا ولا ذمة يرضونكم بافواههم وتابى قلوبهم واكثرهم فاسقون

(بھلا ان سے عہد) کیونکر (پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے) کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا۔ یہ منہ سے تو تمہیں خوش کر دیتے ہیں لیکن ان کے دل (ان باتوں کو) قبول نہیں کرتے۔ اور ان میں اکثر نافرمان ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 8
  • پارہ 10
  • صفحہ 188

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلی آیات میں جو براءۃ کا اعلان کیا گیا تھا، یہاں اس کی حکمت بیان فرماتے ہیں۔یعنی ان مشرکین عرب سے کیا عہد قائم رہ سکتا ہے اور آئندہ کیا صلح ہو سکتی ہے جن کا حال تم مسلمانوں کے ساتھ یہ ہے کہ اگر کسی وقت ذرا قابو تم پر حاصل کر لیں تو ستانے اور نقصان پہنچانے میں نہ قرابت کا مطلق لحاظ کریں اور نہ قول و قرار کا ۔ چونکہ اتفاق سے تم پر غلبہ اور قابو حاصل نہیں ہے اس لئے محض زبانی عہدو پیمان کر کے تم کو خوش رکھنا چاہتے ہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. كَيْفَکس طرحkayfa
  2. وَإِناور اگرwa-in
  3. يَظْهَرُوا۟وہ غلبہ پاجائیںyaẓharū
  4. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  5. لَانہlā
  6. يَرْقُبُوا۟لحاظ کریںyarqubū
  7. فِيكُمْتمہارے معاملے میںfīkum
  8. إِلًّۭاقرات کاillan
  9. وَلَااور نہwalā
  10. ذِمَّةًۭ ۚکسی معاہدے کاdhimmatan
  11. يُرْضُونَكُموہ راضی کرتے ہیں تم کوyur'ḍūnakum
  12. بِأَفْوَٰهِهِمْاپنے مونہوں کے ساتھbi-afwāhihim
  13. وَتَأْبَىٰاور انکار کرتے ہیںwatabā
  14. قُلُوبُهُمْدل ان کےqulūbuhum
  15. وَأَكْثَرُهُمْاور اکثر ان میں سےwa-aktharuhum
  16. فَـٰسِقُونَفاسق ہیںfāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں