مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بینہ، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما امروا الا ليعبدوا الله مخلصين له الدين حنفاء ويقيموا الصلاة ويؤتوا الزكاة وذلك دين القيمة

اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 8 میں سے آیت 5
  • پارہ 30
  • صفحہ 598

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہر قسم کے باطل اور جھوٹ سے علیحدہ ہو کر خالص خدائے واحد کی بندگی کریں اور ابراہیم حنیف کی طرح سب طرف سے ٹوٹ کر اسی ایک مالک کے غلام بن جائیں۔ تشریع وتکوین کے کسی شعبہ میں کسی دوسرے کو خود مختار نہ سمجھیں۔ یعنی یہ چیزیں ہر دین میں پسند یدہ رہی ہیں، انہی کی تفصیل یہ پیغمبر کرتا ہے۔ پھر خدا جانے ایسی پاکیزہ تعلیم سے کیوں وحشت کھاتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَآاور نہیںwamā
  2. أُمِرُوٓا۟وہ حکم دیئے گئے تھےumirū
  3. إِلَّامگرillā
  4. لِيَعْبُدُوا۟یہ کہ وہ عبادت کرتےliyaʿbudū
  5. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  6. مُخْلِصِينَخالص کرتے ہوئےmukh'liṣīna
  7. لَهُاس کے لئےlahu
  8. ٱلدِّينَدین کوl-dīna
  9. حُنَفَآءَیکسو ہوکرḥunafāa
  10. وَيُقِيمُوا۟اور وہ قائم کرتےwayuqīmū
  11. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  12. وَيُؤْتُوا۟اور ادا کرتےwayu'tū
  13. ٱلزَّكَوٰةَ ۚزکوٰۃl-zakata
  14. وَذَٰلِكَاور یہ ہےwadhālika
  15. دِينُدینdīnu
  16. ٱلْقَيِّمَةِدرستl-qayimati

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں