مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ثَمَر

قرآن میں ثمر

معنی: اس کے پھلوں کی

ثمر قرآن کی 3 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
3
مادّہ
ث م ر

ثَمَر

اسم · 5 بار

معنی: اس کے پھلوں کی · دوسرے تراجم: اس کی پیدوار میں سے, پھل/ نفع, ساتھ اپنے پھل کے, اسی کی پیدوار

قرآن میں صورتیں

  • ثَمَرِهِۦٓ ×3
  • ثَمَرٌ ×1
  • بِثَمَرِهِۦ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الثمر اسم لكل ما يتطعم من أحمال الشجر، الواحدة ثمرة، والجمع: ثمار وثمرات، كقوله تعالى: أنزل من السماء ماء فأخرج به من الثمرات رزقا لكم [البقرة/ 22] ، وقوله تعالى: ومن ثمرات النخيل والأعناب [النحل/ 67] ، وقوله تعالى: انظروا إلى ثمره إذا أثمر وينعه [الأنعام/ 99] ، وقوله تعالى: ومن كل الثمرات [الرعد/ 3] ، والثمر قيل: هو…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الثمر: حمل الأشجار، واحده ثمرة، ثم يجمع على ثمار، ثم يجمع ثمار على ثمر بضمتين؛ ثم يخفف جوازا بتسكين ثانيه، ومن ثم قرئ: ﴿ليأكلوا من ثمره﴾ [يس: 35] و ﴿انظروا إلى ثمره﴾ [الأنعام: 99] بذلك، وكذا ﴿وأحيط بثمره﴾ [الكهف: 42] فيه الخلاف حسبما بينا في مواضعه.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ث م ر پر مکمل اندراجات

ثمر والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جو آسمان سے مینھ برساتا ہے۔ پھر ہم ہی (جو مینھ برساتے ہیں) اس سے ہر طرح کی روئیدگی اگاتے ہیں۔ پھر اس میں سے سبز سبز کونپلیں نکالتے ہیں۔ اور ان کونپلوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے میں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں۔ اور نہیں بھی ملتے۔ یہ چیزیں جب پھلتی ہیں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتی ہیں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو۔ ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:99
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی تو ہے جس نے باغ پیدا کئے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے بھی اور جو چھتریوں پر نہیں چڑھائے ہوئے وہ بھی اور کھجور اور کھیتی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اور انار جو (بعض باتوں میں) ایک دوسرے سے ملتے ہیں جب یہ چیزیں پھلیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھیتی) کاٹو تو خدا کا حق بھی اس میں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بیجا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ انعام، آیت 6:141
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی تو (ایک دن) جب کہ وہ اپنے دوست سے باتیں کر رہا تھا کہنے لگا کہ میں تم سے مال ودولت میں بھی زیادہ ہوں اور جتھے (اور جماعت) کے لحاظ سے بھی زیادہ عزت والا ہوں

    سورہ کہف، آیت 18:34
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس کے میووں کو عذاب نے آگھیرا اور وہ اپنی چھتریوں پر گر کر رہ گیا۔ تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر (حسرت سے) ہاتھ ملنے لگا اور کہنے لگا کہ کاش میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناتا

    سورہ کہف، آیت 18:42
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟

    سورہ یٰسین، آیت 36:35