مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فرقان، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا اساطير الاولين اكتتبها فهي تملى عليه بكرة واصيلا

اور کہتے ہیں کہ یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جس کو اس نے لکھ رکھا ہے اور وہ صبح وشام اس کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 77 میں سے آیت 5
  • پارہ 18
  • صفحہ 360

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی محمد ﷺ نے اہل کتاب سے کچھ قصے کہانیاں سن کر نوٹ کر لی ہیں یا کسی سے نوٹ کرا لی ہیں۔ وہ ہی شب و روز ان کے سامنے پڑھی اور رٹی جاتی ہیں۔ نئے نئے اسلوب سے ان ہی کا الٹ پھیر رہتا ہے اور کچھ بھی نہیں حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ “اول نماز کے دو وقت مقرر تھے صبح اور شام مسلمان حضرت کے پاس جمع ہوتے جو نیا قرآن اترا ہوتا لکھ لیتے یاد کرنے کو۔ اس کو کافر یوں کہنے لگے”۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوٓا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  2. أَسَـٰطِيرُکہانیاں ہیںasāṭīru
  3. ٱلْأَوَّلِينَپہلوں کیl-awalīna
  4. ٱكْتَتَبَهَااس نے اس کو لکھوا لیا ہے۔ اس نے اس کو گھڑ کر لکھا ہےik'tatabahā
  5. فَهِىَتو وہfahiya
  6. تُمْلَىٰاملاء کی جاتی ہیں۔ نقل کرائی جاتی ہیںtum'lā
  7. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  8. بُكْرَةًۭصبحbuk'ratan
  9. وَأَصِيلًۭااور شامwa-aṣīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں