أَصْنام
اسم · 5 بارمعنی: بتوں کی · دوسرے تراجم: بتوں کو, بتوں, تمہارے بتوں سے
قرآن میں صورتیں
- أَصْنَامًا ×2
- أَصْنَامٍ ×1
- ٱلْأَصْنَامَ ×1
- أَصْنَٰمَكُم ×1
أَصْنام
معنی: بتوں کی
أصنام قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بتوں کی · دوسرے تراجم: بتوں کو, بتوں, تمہارے بتوں سے
الصنم: جثة متخذة من فضة، أو نحاس، أو خشب، كانوا يعبدونها متقربين به إلى الله تعالى، وجمعه: أصنام. قال الله تعالى: أتتخذ أصناما آلهة
الصاد والنون والميم كلمة واحدة لا فرع لها، وهي الصنم. وكان شيئا يتخذ من خشب أو فضة أو نحاس فيعبد.
5 میں سے آیات 1–5
اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ تم بتوں کو کیا معبود بناتے ہو۔ میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمراہی میں ہو
سورہ انعام، آیت 6:74اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا کے پار اتارا تو وہ ایسے لوگوں کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں (کی عبادت) کے لیے بیٹھے رہتے تھے۔ (بنی اسرائیل) کہنے لگے کہ موسیٰ جیسے ان لوگوں کے معبود ہیں۔ ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دو۔ موسیٰ نے کہا کہ تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو
سورہ اعراف، آیت 7:138اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ
سورہ ابراہیم، آیت 14:35اور خدا کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو میں تمہارے بتوں سے ایک چال چلوں گا
سورہ انبیاء، آیت 21:57وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں
سورہ شعراء، آیت 26:71