مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اخْتَصَمُ

قرآن میں اختصم

معنی: جھگڑ رہے ہوں گے

اختصم قرآن کی 8 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
8
مادّہ
خ ص م

اخْتَصَمُ

فعل · 8 بار

معنی: جھگڑ رہے ہوں گے · دوسرے تراجم: وہ جگھڑ رہے تھے, جنہوں نے جھگڑا کیا, جھگڑ رہے تھے, جھگڑتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • يَخْتَصِمُونَ ×4
  • ٱخْتَصَمُوا۟ ×1
  • يَخِصِّمُونَ ×1
  • تَخْتَصِمُونَ ×1
  • تَخْتَصِمُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخصم مصدر خصمته، أي: نازعته خصما، يقال: خاصمته وخصمته مخاصمة وخصاما، قال تعالى: وهو ألد الخصام [البقرة/ 204] ، وهو في الخصام غير مبين [الزخرف/ 18] ، ثم سمي المخاصم خصما، واستعمل للواحد والجمع، وربما ثني، وأصل المخاصمة: أن يتعلق كل واحد بخصم الآخر، أي جانبه وأن يجذب كل واحد خصم الجوالق

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فإذا هو خصيم مبين﴾ [النحل:4] أي شديد الخصومة أي كثيرها. والخصومة: المنازعة، وأصلها من خصم الآخر وغيره وهو ناحيته وجانبه، وذلك أن كلا من المتخاصمين يأخذ في ناحية وجانب غير الذين أخذ به صاحبه. وفي الحديث: «نسيت الدنانير في خصم فراشي» أي جانبه. وقال سهل بن حنيف يوم صفين: «هذا أمر لا يسد منه خصم إلا انفتح…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ص م پر مکمل اندراجات

اختصم والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) یہ باتیں اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہارے پاس بھیجتے ہیں اور جب وہ لوگ اپنے قلم (بطور قرعہ) ڈال رہے تھے کہ مریم کا متکفل کون بنے تو تم ان کے پاس نہیں تھے اور نہ اس وقت ہی ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:44
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ دو (فریق) ایک دوسرے کے دشمن اپنے پروردگار (کے بارے) میں جھگڑتے ہیں۔ تو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے (اور) ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا

    سورہ حج، آیت 22:19
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے

    سورہ شعراء، آیت 26:96
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو بھیجا کہ خدا کی عبادت کرو تو وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے

    سورہ نمل، آیت 27:45
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی

    سورہ یٰسین، آیت 36:49
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مجھ کو اوپر کی مجلس (والوں) کا جب وہ جھگڑتے تھے کچھ بھی علم نہ تھا

    سورہ ص، آیت 38:69
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر تم سب قیامت کے دن اپنے پروردگار کے سامنے جھگڑو گے (اور جھگڑا فیصل کردیا جائے گا)

    سورہ زمر، آیت 39:31
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے

    سورہ ق، آیت 50:28