مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اسْتَسْقَى

قرآن میں استسقى

معنی: پانی مانگا

استسقى قرآن کی 2 سورتوں کی 2 آیات میں 2 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
2
آیات
2
سورتیں
2
مادّہ
س ق ي

اسْتَسْقَى

فعل · 2 بار

معنی: پانی مانگا

قرآن میں صورتیں

  • ٱسْتَسْقَىٰ ×1
  • ٱسْتَسْقَىٰهُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السقي والسقيا: أن يعطيه ما يشرب، والإسقاء:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿نسقيكم مما في بطونها﴾ [المؤمنون: 21]، وقرئ بضم النون وفتحها؛ من أسقاه وسقاه كما صرح بكل منهما في قوله تعالى: ﴿لأسقيناهم ماء غدقا﴾ [الجن: 16]، وقوله تعالى: ﴿وسقاهم ربهم شرابا طهورا﴾ [الإنسان: 21] فقيل: هما بمعنى. وقيل: سقاه: ناوله ماء ليشربه، وأسقاه: جعل له ماء يشرب منه. فالسقي والسقيا: أن تعطيه ما يشرب،…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ق ي پر مکمل اندراجات

استسقى والی آیات

2 میں سے آیات 1–2

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے (خدا سے) پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ (انہوں نے لاٹھی ماری) تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر (کے پانی پی) لیا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) خدا کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی کھاؤ اور پیو، مگر زمین میں فساد نہ کرتے پھرنا

    سورہ بقرہ، آیت 2:60
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو (یعنی بنی اسرائیل کو) الگ الگ کرکے بارہ قبیلے (اور) بڑی بڑی جماعتیں بنا دیا۔ اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دو۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ اور سب لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کرلیا۔ اور ہم نے ان (کے سروں) پر بادل کو سائبان بنائے رکھا اور ان پر من وسلویٰ اتارتے رہے۔ اور (ان سے کہا کہ) جو پاکیزہ چیزیں ہم تمہیں دیتے ہیں انہیں کھاؤ۔ اور ان لوگوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا بلکہ (جو) نقصان کیا اپنا ہی کیا

    سورہ اعراف، آیت 7:160