مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اسْتَغاثَ

قرآن میں استغاث

معنی: تم فریاد کر رہے تھے

استغاث قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
غ و ث

اسْتَغاثَ

فعل · 4 بار

معنی: تم فریاد کر رہے تھے · دوسرے تراجم: وہ فریاد کریں گے, پس مدد طلب کی اس سے, فریاد کرتے ہوئے کہتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • تَسْتَغِيثُونَ ×1
  • يَسْتَغِيثُوا۟ ×1
  • فَٱسْتَغَٰثَهُ ×1
  • يَسْتَغِيثَانِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الغوث يقال في النصرة، والغيث في المطر، واستغثته: طلبت الغوث أو الغيث، فأغاثني من الغوث، وغاثني من الغيث، وغوثت من الغوث، قال تعالى: إذ تستغيثون ربكم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الغين والواو والثاء كلمة واحدة، وهي الغوث من الإغاثة، وهي الإغاثة والنصرة عند الشدة. وغوث: قبيلة.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ غ و ث پر مکمل اندراجات

استغاث والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم اپنے پروردگار سے فریاد کرتے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول کرلی (اور فرمایا) کہ (تسلی رکھو) ہم ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے آتے جائیں گے تمہاری مدد کریں گے

    سورہ انفال، آیت 8:9
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہہ دو کہ (لوگو) یہ قرآن تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر رہے۔ ہم نے ظالموں کے لئے دوزخ کی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیر رہی ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے کھولتے ہوئے پانی سے ان کی دادرسی کی جائے گی (جو) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح (گرم ہوگا اور جو) مونہوں کو بھون ڈالے گا (ان کے پینے کا) پانی بھی برا اور آرام گاہ بھی بری

    سورہ کہف، آیت 18:29
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو دیکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ایک تو موسٰی کی قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں میں سے تو جو شخص اُن کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسٰی کے دشمنوں میں سے تھا مدد طلب کی تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا کہنے لگے کہ یہ کام تو (اغوائے) شیطان سے ہوا بیشک وہ (انسان کا) دشمن اور صریح بہکانے والا ہے

    سورہ قصص، آیت 28:15
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

    سورہ احقاف، آیت 46:17