مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَطَهَّرْ

قرآن میں تطهر

معنی: وہ پاک ہو جائیں

تطهر قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ط ه ر

تَطَهَّرْ

فعل · 5 بار

معنی: وہ پاک ہو جائیں · دوسرے تراجم: تو طہارت حاصل کرو, جو پاکیزہ بنتے ہیں, وہ پاکی اختیار کریں, جو بہت پاک بنتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • يَتَطَهَّرُونَ ×2
  • تَطَهَّرْنَ ×1
  • فَٱطَّهَّرُوا۟ ×1
  • يَتَطَهَّرُوا۟ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

يقال: طهرت المرأة طهرا وطهارة، وطهرت ، والفتح أقيس، لأنها خلاف طمثت، ولأنه يقال: طاهرة، وطاهر، مثل: قائمة وقائم، وقاعدة وقاعد. والطهارة ضربان: طهارة جسم، وطهارة نفس، وحمل عليهما عامة الآيات. يقال: طهرته فطهر، وتطهر، واطهر فهو طاهر ومتطهر. قال تعالى: وإن كنتم جنبا فاطهروا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أن طهرا بيتي﴾ [البقرة: 125] أي من المعاصي والأفعال المحرمة. وقد كان ذلك إلى أن حدث في أمر قريش ما حدث من وضع الأصنام حوله، وعبادتها دون الله تعالى فيه، ووضع الأنصاب فيه؛ حجارة يذبح عليها لآلهتهم فيقع الدم والفرث، إلى أن بعث الله نبيه محمدا صلى الله عليه وسلم، فعاد الحق إلى نصابه وأحيا ملة أبويه إبراهيم…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ط ه ر پر مکمل اندراجات

تطهر والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے۔ سو ایام حیض میں عورتوں سے کنارہ کش رہو۔ اور جب تک پاک نہ ہوجائیں ان سے مقاربت نہ کرو۔ ہاں جب پاک ہوجائیں تو جس طریق سے خدا نے ارشاد فرمایا ہے ان کے پاس جاؤ۔ کچھ شک نہیں کہ خدا توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:222
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تم منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو) اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو اور اگر بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو۔ خدا تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو

    سورہ مائدہ، آیت 5:6
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان سے اس کا جواب کچھ نہ بن پڑا اور بولے تو یہ بولے کہ ان لوگوں (یعنی لوط اور اس کے گھر والوں) کو اپنے گاؤں سے نکال دو (کہ) یہ لوگ پاک بننا چاہتے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:82
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم اس (مسجد) میں کبھی (جاکر) کھڑے بھی نہ ہونا۔ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس میں جایا (اور نماز پڑھایا) کرو۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو کہ پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں۔ اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:108
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا ان کا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے نکال دو۔ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں

    سورہ نمل، آیت 27:56