مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 108

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا تقم فيه ابدا لمسجد اسس على التقوى من اول يوم احق ان تقوم فيه فيه رجال يحبون ان يتطهروا والله يحب المطهرين

تم اس (مسجد) میں کبھی (جاکر) کھڑے بھی نہ ہونا۔ البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس قابل ہے کہ اس میں جایا (اور نماز پڑھایا) کرو۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو کہ پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں۔ اور خدا پاک رہنے والوں کو ہی پسند کرتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 108
  • پارہ 11
  • صفحہ 204

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس مسجد میں جس کی بنیاد محض ، ضد ، کفر و نفاق ، عداوت اسلام اور مخالفت خدا و رسول پر رکھی گئ۔ آپ ﷺ کبھی نمار کے لئے کھڑے نہ ہوں ۔ آپ ﷺ کی نماز کے لائق وہ مسجد ہے جس کی بنیاد اول دن سےتقویٰ اور پرہیزگاری پر قائم ہوئی (خواہ مسجد نبوی ہو یا مسجد قبا) اس کے نمازی گناہوں اور شرارتوں اور ہر قسم کی نجاستوں سے اپنا ظاہر و باطن پاک و صاف رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی لئے خدائے پاک ان کو محبوب رکھتا ہے۔ حدیث میں ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَانہlā
  2. تَقُمْتم کھڑے ہوناtaqum
  3. فِيهِاس میں (مسجد میں)fīhi
  4. أَبَدًۭا ۚکبھی بھیabadan
  5. لَّمَسْجِدٌالبتہ ایک مسجدlamasjidun
  6. أُسِّسَجس کی بنیاد رکھی گئیussisa
  7. عَلَىپرʿalā
  8. ٱلتَّقْوَىٰتقویl-taqwā
  9. مِنْmin
  10. أَوَّلِپہلےawwali
  11. يَوْمٍدن سےyawmin
  12. أَحَقُّوہ زیادہ حقدار ہےaḥaqqu
  13. أَنکہan
  14. تَقُومَتم کھڑے ہوtaqūma
  15. فِيهِ ۚاس میںfīhi
  16. فِيهِاس میںfīhi
  17. رِجَالٌۭکچھ لوگ ہیںrijālun
  18. يُحِبُّونَجو پسند کرتے ہیںyuḥibbūna
  19. أَنکہan
  20. يَتَطَهَّرُوا۟ ۚوہ پاکی اختیار کریںyataṭahharū
  21. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  22. يُحِبُّمحبت کرتا ہےyuḥibbu
  23. ٱلْمُطَّهِّرِينَپاک رہنے والوں سےl-muṭahirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں