تَعْثَ
فعل · 5 بارمعنی: تم فساد کرو · دوسرے تراجم: تم فساد کرتے پھرو, فسادو کرو, تم پھرو
قرآن میں صورتیں
- تَعْثَوْا۟ ×5
تَعْثَ
معنی: تم فساد کرو
تعث قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: تم فساد کرو · دوسرے تراجم: تم فساد کرتے پھرو, فسادو کرو, تم پھرو
العيث والعثي يتقاربان، نحو: جذب وجبذ، إلا أن العيث أكثر ما يقال في الفساد الذي يدرك حسا، والعثي فيما يدرك حكما. يقال: عثي يعثى عثيا ، وعلى هذا: ولا تعثوا في الأرض مفسدين
العين والثاء والحرف المعتل كلمة تدل على فساد. يقال عثا يعثو، ويقال عثي يعثي، مثل عاث. قال الله - تعالى: ﴿ولا تعثوا في الأرض مفسدين﴾ [البقرة: 60].
5 میں سے آیات 1–5
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے (خدا سے) پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ (انہوں نے لاٹھی ماری) تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر (کے پانی پی) لیا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) خدا کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی کھاؤ اور پیو، مگر زمین میں فساد نہ کرتے پھرنا
سورہ بقرہ، آیت 2:60اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا کہ نرم زمین سے (مٹی لے لے کر) محل تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو
سورہ اعراف، آیت 7:74اور قوم! ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں خرابی کرتے نہ پھرو
سورہ ہود، آیت 11:85اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو
سورہ شعراء، آیت 26:183اور مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو (بھیجا) تو اُنہوں نے کہا (اے قوم) خدا کی عبادت کرو اور پچھلے دن کے آنے کی اُمید رکھو اور ملک میں فساد نہ مچاؤ
سورہ عنکبوت، آیت 29:36