تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
رات کا اندھیرا ، دن کا اجالا ، دونوں میں سے کبھی اس کا کبھی اس کا چھوٹا بڑا ہونا ۔ پھر رات میں چاند کی آہستہ آہستہ گھٹنے بڑھنے والی ، ٹھنڈی اور دھیمی چاندنی ، دن میں آفتاب عالمتاب کی تیز اور گرم روشنی ، یہ سب خداوند قدوس کی قدرت کاملہ کے نمونے ہیں جن میں سے ہر ایک کا مستقل نظام علیحدہ ہے جس کے ساتھ سینکڑوں فوائد اور مصالح وابستہ ہیں ۔ اور سب کا مجموعی نظام الگ ہے جو شروع سے اب تک نہایت مضبوط و محکم قوانین کے ماتحت…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں