مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ثُقِفُ

قرآن میں ثقف

معنی: تم پاؤ ان کو

ثقف قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
ث ق ف

ثُقِفُ

فعل · 6 بار

معنی: تم پاؤ ان کو · دوسرے تراجم: وہ پائے گئے, وہ قابو پاجائیں تم پر

قرآن میں صورتیں

  • ثَقِفْتُمُوهُمْ ×2
  • ثُقِفُوٓا۟ ×2
  • تَثْقَفَنَّهُمْ ×1
  • يَثْقَفُوكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الثقف: الحذق في إدراك الشيء وفعله، ومنه قيل: رجل ثقف، أي: حاذق في إدراك الشيء وفعله، ومنه استعير: المثاقفة ، ورمح مثقف، أي: مقوم، وما يثقف به: الثقاف، ويقال: ثقفت كذا: إذا أدركته ببصرك لحذق في النظر، ثم يتجوز به فيستعمل في الإدراك وإن لم تكن معه ثقافة. قال الله تعالى: واقتلوهم حيث ثقفتموهم [البقرة/ 191] ، وقال عز وجل:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الثقف: الحذق في إدراك الشيء وفعله. ومنه: رجل ثقف لثقف، وثقف لقف. يقال: ثقفته أثقفته ثقفا، وأثقفته إثقافا أي أدركته إدراكا بحذق. وثقفته أي أدركته ببصري بحذق، ثم تجوز به، فيستعمل في مجرد الإدراك، ومنه: ﴿واقتلوهم حيث ثقفتموهم﴾ [البقرة: 191] وقوله: ﴿فإما تثقفنهم في الحرب﴾ [الأنفال: 57] من ذلك.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ث ق ف پر مکمل اندراجات

ثقف والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے (یعنی مکے سے) وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو۔ اور (دین سے گمراہ کرنے کا) فساد قتل وخونریزی سے کہیں بڑھ کر ہے اور جب تک وہ تم سے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے پاس نہ لڑیں تم بھی وہاں ان سے نہ لڑنا۔ ہاں اگر وہ تم سے لڑیں تو تم ان کو قتل کرڈالو۔ کافروں کی یہی سزا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:191
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے کہ یہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کی پناہ میں آ جائیں اور یہ لوگ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے یہ اس لیے کہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے تھے یہ اس لیے کہ یہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:112
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم کچھ اور لوگ ایسے بھی پاؤ گے جو یہ چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی امن میں رہیں لیکن فتنہ انگیزی کو بلائے جائیں تو اس میں اوندھے منہ گر پڑیں تو ایسے لوگ اگر تم سے (لڑنے سے) کنارہ کشی نہ کریں اور نہ تمہاری طرف (پیغام) صلح بھیجیں اور نہ اپنے ہاتھوں کو روکیں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو ان لوگوں کے مقابلے میں ہم نے تمہارے لئے سند صریح مقرر کردی ہے

    سورہ نساء، آیت 4:91
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو

    سورہ انفال، آیت 8:57
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ بھی) پھٹکارے ہوئے۔ جہاں پائے گئے پکڑے گئے اور جان سے مار ڈالے گئے

    سورہ احزاب، آیت 33:61
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھی) چلائیں اور زبانیں (بھی) اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہوجاؤ

    سورہ ممتحنہ، آیت 60:2