حَسِيب
اسم · 4 بارمعنی: حساب لینے والا
قرآن میں صورتیں
- حَسِيبًا ×4
حَسِيب
معنی: حساب لینے والا
حسيب قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: حساب لینے والا
الحساب: استعمال العدد، يقال: حسبت أحسب حسابا وحسبانا، قال تعالى: لتعلموا عدد السنين والحساب [يونس/ 5] ، وقال تعالى: وجعل الليل سكنا والشمس والقمر حسبانا [الأنعام/ 96] ، وقيل: لا يعلم حسبانه إلا الله، وقال عز وجل: ويرسل عليها حسبانا من السماء [الكهف/ 40] ، قيل: معناه:
الحسبان: الظن، قال تعالى: ﴿وتحسبهم أيقاظا﴾ [الكهف:18]. وقد يجيء يقينا كقول الشاعر: [من الطويل] 353 - حسبت التقى والمجد خير تجارة... رباحا إذا ما المرء أصبح ناقلا
4 میں سے آیات 1–4
اور یتمیوں کو بالغ ہونے تک کام کاج میں مصروف رکھو پھر (بالغ ہونے پر) اگر ان میں عقل کی پختگی دیکھو تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے (یعنی بڑے ہو کر تم سے اپنا مال واپس لے لیں گے) اس کو فضول خرچی اور جلدی میں نہ اڑا دینا۔ جو شخص آسودہ حال ہو اس کو (ایسے مال سے قطعی طور پر) پرہیز رکھنا چاہیئے اور جو بے مقدور ہو وہ مناسب طور پر (یعنی بقدر خدمت) کچھ لے لے اور جب ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کرلیا کرو۔ اور حقیقت میں تو خدا ہی (گواہ اور) حساب لینے والا کافی ہے
سورہ نساء، آیت 4:6اور جب تم کو کوئی دعا دے تو (جواب میں) تم اس سے بہتر (کلمے) سے (اسے) دعا دو یا انہیں لفظوں سے دعا دو بےشک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
سورہ نساء، آیت 4:86(کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:14اور جو خدا کے پیغام (جوں کے توں) پہنچاتے اور اس سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ اور خدا ہی حساب کرنے کو کافی ہے
سورہ احزاب، آیت 33:39