مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خَبِيثَة

قرآن میں خبيثة

معنی: ناپاک

خبيثة قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
خ ب ث

خَبِيثَة

اسم · 6 بار

معنی: ناپاک · دوسرے تراجم: برے۔ خبیث کام, خبیث عورتیں, خبیث عورتوں کے لیے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْخَبَٰٓئِثَ ×2
  • خَبِيثَةٍ ×2
  • ٱلْخَبِيثَٰتُ ×1
  • لِلْخَبِيثَٰتِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخبث والخبيث: ما يكره رداءة وخساسة، محسوسا كان أو معقولا، وأصله الرديء الدخلة الجاري مجرى خبث الحديد، كما قال الشاعر:133-سبكناه ونحسبه لجينا ... فأبدى الكير عن خبث الحديد

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الخبث والخبيث: ما يكره رداءة وخساسة، وأصله الرديء الدخلة، الجاري مجرى خبث الحديد، وعليه قول الشاعر: [من الوافر]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ب ث پر مکمل اندراجات

خبيثة والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ جو (محمدﷺ) رسول (الله) کی جو نبی اُمی ہیں پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں۔ اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہیں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے میں) تھے اتارتے ہیں۔ تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی رفاقت کی اور انہیں مدد دی۔ اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی۔ وہی مراد پانے والے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:157
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں

    سورہ ابراہیم، آیت 14:26
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوط (کا قصہ یاد کرو) جب ان کو ہم نے حکم (یعنی حکمت ونبوت) اور علم بخشا اور اس بستی سے جہاں کے لوگ گندے کام کیا کرتے تھے۔ بچا نکالا۔ بےشک وہ برے اور بدکردار لوگ تھے

    سورہ انبیاء، آیت 21:74
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے۔ اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لئے۔ اور پاک مرد پاک عورتوں کے لئے۔ یہ (پاک لوگ) ان (بدگویوں) کی باتوں سے بری ہیں (اور) ان کے لئے بخشش اور نیک روزی ہے

    سورہ نور، آیت 24:26