مواد پر جائیں
Quran Maqasid

دَمَّرَ

قرآن میں دمر

معنی: تباہ کردیا ہم نے

دمر قرآن کی 8 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
8
مادّہ
د م ر

دَمَّرَ

فعل · 8 بار

معنی: تباہ کردیا ہم نے · دوسرے تراجم: اور برباد کردیا ہم نے, تو تباہ کردیتے ہیں ہم, تو ہلاک کردیا ہم نے ان کو, تباہ کر کے رکھ دیا ہم نے ان کو

قرآن میں صورتیں

  • دَمَّرْنَا ×2
  • وَدَمَّرْنَا ×1
  • فَدَمَّرْنَٰهَا ×1
  • فَدَمَّرْنَٰهُمْ ×1
  • دَمَّرْنَٰهُمْ ×1
  • تُدَمِّرُ ×1
  • دَمَّرَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قال: فدمرناهم تدميرا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ودمرنا﴾ [الأعراف: 137] أي أهلكنا. وأصل التدمير إدخال الهلاك على المهلك. يقال: دمر القوم يدمرون دمورا ودمارا أي هلكوا بدخول الهلاك عليهم. يقال: دمر أي دخل، ومنه الحديث: "من اطلع في بيت قوم بغير إذنهم فقد دمر" أي دخل. ودمر ودمق واحد، والتضعيف فيه للتعدية؛ قوله: ﴿دمر الله عليهم﴾ [محمد: 10] مفعوله مقدر أي دمر…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ د م ر پر مکمل اندراجات

دمر والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا

    سورہ اعراف، آیت 7:137
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہمارا ارادہ کسی بستی کے ہلاک کرنے کا ہوا تو وہاں کے آسودہ لوگوں کو (فواحش پر) مامور کردیا تو وہ نافرمانیاں کرتے رہے۔ پھر اس پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوگیا۔ اور ہم نے اسے ہلاک کر ڈالا

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:16
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی۔ (جب تکذیب پر اڑے رہے) تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا

    سورہ فرقان، آیت 25:36
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

    سورہ شعراء، آیت 26:172
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو دیکھ لو ان کی چال کا کیسا انجام ہوا۔ ہم نے ان کو اور ان کی قوم سب کو ہلاک کر ڈالا

    سورہ نمل، آیت 27:51
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا

    سورہ صافات، آیت 37:136
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کئے دیتی ہے تو وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا۔ گنہگار لوگوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں

    سورہ احقاف، آیت 46:25
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا

    سورہ محمد، آیت 47:10