مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سُجُود

قرآن میں سجود

معنی: سجدوں کے

سجود قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
5
مادّہ
س ج د

سُجُود

اسم · 6 بار

معنی: سجدوں کے · دوسرے تراجم: اور سجدہ کرنے والے ہیں, اور سجدہ کرنے والوں کے لیے, سجدوں کی

قرآن میں صورتیں

  • ٱلسُّجُودِ ×6

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السجود أصله: التطامن والتذلل، وجعل ذلك عبارة عن التذلل لله وعبادته، وهو عام في الإنسان، والحيوانات، والجمادات، وذلك ضربان: سجود باختيار، وليس ذلك إلا للإنسان، وبه يستحق الثواب، نحو قوله:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولله يسجد من في السموات﴾ [الرعد: 15] أصل السجود الخضوع والتذلل وخص ذلك شرعا بعبادة الله؛ فلا يجوز السجود لغير الله تعالى والملل مختلفة في ذلك. فأما السجود، على سبيل العبادة، فلا يجوز في مثلة من الملل، وأما على سبيل التعظيم كسجود الملائكة لآدم، وإخوة يوسف لأخيهم، فهذا محل الخلاف. على أن من الناس من قال؛…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ج د پر مکمل اندراجات

سجود والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ہم نے خانہٴ کعبہ کو لوگوں کے لیے جمع ہونے اور امن پانے کی جگہ مقرر کیا اور (حکم دیا کہ) جس مقام پر ابراہیم کھڑے ہوئے تھے، اس کو نماز کی جگہ بنا لو۔ اور ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہا کہ طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لیے میرے گھر کو پاک صاف رکھا کرو

    سورہ بقرہ، آیت 2:125
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو

    سورہ حج، آیت 22:26
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

    سورہ فتح، آیت 48:29
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو

    سورہ ق، آیت 50:40
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے

    سورہ قلم، آیت 68:42
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے

    سورہ قلم، آیت 68:43