مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شَجَر

قرآن میں شجر

معنی: درخت

شجر قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
7
مادّہ
ش ج ر

شَجَر

اسم · 7 بار

معنی: درخت

قرآن میں صورتیں

  • شَجَرٌ ×2
  • ٱلشَّجَرِ ×2
  • وَٱلشَّجَرُ ×2
  • شَجَرَهَآ ×1

شَجَرَ

فعل · 1 بار

معنی: اختلاف ہوا

قرآن میں صورتیں

  • شَجَرَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشجر من النبات: ما له ساق، يقال: شجرة وشجر، نحو: ثمرة وثمر. قال تعالى: إذ يبايعونك تحت الشجرة [الفتح/ 18] ، وقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولا تقربا هذه الشجرة﴾ [البقرة: 35] قيل: هي السنبلة. وقيل: التين. وقيل: العنب وقيل غير ذلك وأصل الشجر ما نبت على ساق وكان له أغصان وظل وإلا فهو نجم ومنه قوله تعالى: ﴿والنجم والشجر يسجدان﴾ [الرحمن: 6] أي جميع النبات لأن النبات لا يخلو من أحد هذين الوصفين وسميت الشجرة شجرة لاختلاف أغصانها وتشعب أفنانها ومنه…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ش ج ر پر مکمل اندراجات

شجر والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے

    سورہ نساء، آیت 4:65
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا جسے تم پیتے ہو اور اس سے درخت بھی (شاداب ہوتے ہیں) جن میں تم اپنے چارپایوں کو چراتے ہو

    سورہ نحل، آیت 16:10
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا

    سورہ نحل، آیت 16:68
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور جس شخص کو خدا ذلیل کرے اس کو عزت دینے والا نہیں۔ بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

    سورہ حج، آیت 22:18
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور (کس نے) تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا۔ (ہم نے) پھر ہم ہی نے اس سے سرسبز باغ اُگائے۔ تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم اُن کے درختوں کو اگاتے۔ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) بلکہ یہ لوگ رستے سے الگ ہو رہے ہیں

    سورہ نمل، آیت 27:60
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو

    سورہ یٰسین، آیت 36:80
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں

    سورہ رحمٰن، آیت 55:6
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تھوہر کے درخت کھاؤ گے

    سورہ واقعہ، آیت 56:52