شُحّ
اسم · 5 بارمعنی: بخل کو · دوسرے تراجم: بخیلی کرتے ہوئے, بخیلی کرنے والے, خود غرضی سے, بخیلی سے
قرآن میں صورتیں
- أَشِحَّةً ×2
- شُحَّ ×2
- ٱلشُّحَّ ×1
شُحّ
معنی: بخل کو
شح قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بخل کو · دوسرے تراجم: بخیلی کرتے ہوئے, بخیلی کرنے والے, خود غرضی سے, بخیلی سے
الشح: بخل مع حرص، وذلك فيما كان عادة. قال تعالى: وأحضرت الأنفس الشح [النساء/ 128] ، وقال سبحانه: ومن يوقشح نفسه [الحشر/ 9] . يقال: رجل شحيح، وقوم أشحة، قال تعالى: أشحة على الخير
قوله تعالى: ﴿ومن يوق شح نفسه﴾ [الحشر: 9] أي بخل نفسه والشح:
4 میں سے آیات 1–4
اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے زیادتی یا بےرغبتی کا اندیشہ ہو تم میاں بیوی پر کچھ گناہ نہیں کہ آپس میں کسی قرارداد پر صلح کرلیں۔ اور صلح خوب (چیز) ہے اور طبیعتیں تو بخل کی طرف مائل ہوتی ہیں اور اگر تم نیکوکاری اور پرہیزگاری کرو گے تو خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے
سورہ نساء، آیت 4:128(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا
سورہ احزاب، آیت 33:19اور (ان لوگوں کے لئے بھی) جو مہاجرین سے پہلے (ہجرت کے) گھر (یعنی مدینے) میں مقیم اور ایمان میں (مستقل) رہے (اور) جو لوگ ہجرت کرکے ان کے پاس آتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو ملا اس سے اپنے دل میں کچھ خواہش (اور خلش) نہیں پاتے اور ان کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہیں خواہ ان کو خود احتیاج ہی ہو۔ اور جو شخص حرص نفس سے بچا لیا گیا تو ایسے لوگ مراد پانے والے ہیں
سورہ حشر، آیت 59:9سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور جو شخص طبعیت کے بخل سے بچایا گیا تو ایسے ہی لوگ راہ پانے والے ہیں
سورہ تغابن، آیت 64:16