مواد پر جائیں
Quran Maqasid

شِفاء

قرآن میں شفاء

معنی: اور شفا ہے

شفاء قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
ش ف ي

شِفاء

اسم · 4 بار

معنی: اور شفا ہے · دوسرے تراجم: شفا ہے, شفاء ہے

قرآن میں صورتیں

  • وَشِفَآءٌ ×2
  • شِفَآءٌ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشين والفاء والحرف المعتل يدل على الإشراف على الشيء ; يقال أشفى على الشيء إذا أشرف عليه. وسمي الشفاء شفاء لغلبته للمرض وإشفائه عليه. ويقال استشفى فلان، إذا طلب الشفاء. وشفى كل شيء: حرفه. وهذا ممكن أن يكون من هذا الباب، وممكن أن يكون من الإبدال، وتكون الفاء مبدلة من ياء.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس

الشفاء: دواء معروف، وهو ما يبرئ من السقم، والجمع أشفية، وأشاف جمع الجمع، والفعل شفاه الله من مرضه شفاء، ممدود. واستشفى فلان: طلب الشفاء. وأشفيت فلانا إذا وهبت له شفاء من الدواء. ويقال: شفاء العي السؤال. أبو عمرو: أشفى زيد عمرا إذا وصف له دواء يكون شفاؤه فيه، وأشفى إذا أعطى شيئا ما؛ وأنشد:

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ ش ف ي پر مکمل اندراجات

شفاء والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی بیماریوں کی شفا۔ اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت آپہنچی ہے

    سورہ یونس، آیت 10:57
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہر قسم کے میوے کھا۔ اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔ بےشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے

    سورہ نحل، آیت 16:69
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم قرآن (کے ذریعے) سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفا اور رحمت ہے اور ظالموں کے حق میں تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:82
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:44