صَيْد
اسم · 5 بارمعنی: شکار
قرآن میں صورتیں
- ٱلصَّيْدِ ×3
- صَيْدُ ×2
صَيْد
معنی: شکار
صيد قرآن کی 1 سورہ کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: شکار
الصيد: مصدر صاد، وهو تناول ما يظفر به
قوله تعالي: ﴿لا تقتلوا الصيد﴾ [المائدة: 95] أي الوحش المصيد، فعبر عنه بالمصدر نحو: درهم ضرب الأمير. قال الهروي: هو اسم المصيد ما كان ممتنعا ولم يكن له مالك وكان حلالا أكله. فإذا اجتمعت فيه هذه الحلال فهو صيد. وقال الراغب: الصيد مصدر صاد وهو تناول ما يظفر به مما كان ممتنعا، وفي الشرع تناول الحيوانات الممتنعة مما لم يكن…
4 میں سے آیات 1–4
اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:1مومنو! کسی قدر شکار سے جن کو تم ہاتھوں اور نیزوں سے پکڑ سکو خدا تمہاری آزمائش کرے گا (یعنی حالت احرام میں شکار کی ممانعت سے) تا کہ معلوم کرے کہ اس سے غائبانہ کون ڈرتا ہے تو جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لیے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:94مومنو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ یہ ہے کہ) اسی طرح کا چارپایہ جسے تم میں دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کرے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر دیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے
سورہ مائدہ، آیت 5:95تمہارے لیے دریا (کی چیزوں) کا شکار اور ان کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے (یعنی) تمہارے اور مسافروں کے فائدے کے لیے اور جنگل (کی چیزوں) کا شکار جب تک تم احرام کی حالت میں رہو تم پر حرام ہے اور خدا سے جس کے پاس تم (سب) جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہو
سورہ مائدہ، آیت 5:96