مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 95

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تقتلوا الصيد وانتم حرم ومن قتله منكم متعمدا فجزاء مثل ما قتل من النعم يحكم به ذوا عدل منكم هديا بالغ الكعبة او كفارة طعام مساكين او عدل ذلك صياما ليذوق وبال امره عفا الله عما سلف ومن عاد فينتقم الله منه والله عزيز ذو انتقام

مومنو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ یہ ہے کہ) اسی طرح کا چارپایہ جسے تم میں دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کرے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر دیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 95
  • پارہ 7
  • صفحہ 123

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس کے متعلق بعض احکام سورہ مائدہ کے شروع میں گذر چکے۔ جان کر مارنے کا یہ مطلب ہے کہ اپنا محرم ہونا یاد ہو اور یہ بھی مستحضر ہو کہ حالت احرام میں شکار جائز نہیں۔ یہاں صرف "متعمد" کا حکم بیان فرمایا کہ اس کےفعل کی جزا یہ ہے اور خدا جو انتقام لے گا وہ الگ رہا۔ جیسا کہ ؕ وَ مَنۡ عَادَ فَیَنۡتَقِمُ اللّٰہُ مِنۡہُ سےتنبیہ فرمائی۔ اور اگر بھول کر شکار کیا تو جزا تو یہ ہی رہے گی یعنی ہدی یا طعام یا صیام البتہ خدا اس سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااے وہyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَقْتُلُوا۟تم قتل کروtaqtulū
  6. ٱلصَّيْدَشکار کوl-ṣayda
  7. وَأَنتُمْحالانکہ تمwa-antum
  8. حُرُمٌۭ ۚحالت احرام میں ہو۔ اس حال میں کہ تم حرم میں ہوḥurumun
  9. وَمَناور جس نےwaman
  10. قَتَلَهُۥقتل کیا اس کوqatalahu
  11. مِنكُمتم میں سےminkum
  12. مُّتَعَمِّدًۭاجان بوجھ کرmutaʿammidan
  13. فَجَزَآءٌۭتو بدلہ ہےfajazāon
  14. مِّثْلُمانند اس کےmith'lu
  15. مَاجو اس نےmā
  16. قَتَلَقتل کیاqatala
  17. مِنَمیں سےmina
  18. ٱلنَّعَمِچوپایوںl-naʿami
  19. يَحْكُمُفیصلہ کریں گےyaḥkumu
  20. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  21. ذَوَادو والےdhawā
  22. عَدْلٍۢعدلʿadlin
  23. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  24. هَدْيًۢاقربانی ہے۔ ہوگیhadyan
  25. بَـٰلِغَپہنچنے والیbāligha
  26. ٱلْكَعْبَةِکعبہ کوl-kaʿbati
  27. أَوْیاaw
  28. كَفَّـٰرَةٌۭکفارہ ہےkaffāratun
  29. طَعَامُکھاناṭaʿāmu
  30. مَسَـٰكِينَمسکینوں کاmasākīna
  31. أَوْیاaw
  32. عَدْلُبرابر۔ بدلہʿadlu
  33. ذَٰلِكَاس کا۔ کےdhālika
  34. صِيَامًۭاروزے رکھناṣiyāman
  35. لِّيَذُوقَتاکہ وہ چکھےliyadhūqa
  36. وَبَالَوبال۔ بدلہwabāla
  37. أَمْرِهِۦ ۗاپنے کام کاamrihi
  38. عَفَامعاف کردیاʿafā
  39. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  40. عَمَّااس سے جوʿammā
  41. سَلَفَ ۚگزر گیا ۔ گزر چکاsalafa
  42. وَمَنْاور جو کوئیwaman
  43. عَادَاعادہ کرے گاʿāda
  44. فَيَنتَقِمُتو انتقام لے گاfayantaqimu
  45. ٱللَّهُاللہl-lahu
  46. مِنْهُ ۗاس سےmin'hu
  47. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  48. عَزِيزٌۭزبردستʿazīzun
  49. ذُولینے والا ہےdhū
  50. ٱنتِقَامٍانتقامintiqāmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں