مواد پر جائیں
Quran Maqasid

غُرْفَة

قرآن میں غرفة

معنی: بالا خانے ہیں

غرفة قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
غ ر ف

غُرْفَة

اسم · 5 بار

معنی: بالا خانے ہیں · دوسرے تراجم: ایک چلو بھرنا, بلند منزل کی, بالاخانوں کے

قرآن میں صورتیں

  • غُرَفٌ ×2
  • غُرْفَةًۢ ×1
  • ٱلْغُرْفَةَ ×1
  • غُرَفًا ×1

غُرُفَة

اسم · 1 بار

معنی: بالاخانوں میں

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْغُرُفَٰتِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الغرف: رفع الشيء وتناوله، يقال: غرفت الماء والمرق، والغرفة: ما يغترف، والغرفة للمرة، والمغرفة: لما يتناول به. قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿لهم غرف من فوقها غرف﴾ [الزمر:20] هي البيوت المرتفعة، الواحدة غرفة. وقد قرئ: ﴿وهم في الغرفات آمنون﴾ و ﴿في الغرفة﴾ [سبأ:37] جمعا وإفرادا. وأصل الغرف الرفع للشيء والتناول له؛ يقال: غرقت الماء. قوله تعالى: ﴿إلا من أغترف غرفة بيده﴾ [البقرة: 249] قرئ بفتح الفاء على أنها المرة، وبالضم على أنها اسم لما يغترف…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ غ ر ف پر مکمل اندراجات

غرفة والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض جب طالوت فوجیں لے کر روانہ ہوا تو اس نے (ان سے) کہا کہ خدا ایک نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والا ہے۔ جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا (اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ) وہ میرا نہیں۔ اور جو نہ پئے گا وہ (سمجھا جائے گا کہ) میرا ہے۔ ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی پی لے (تو خیر۔ جب وہ لوگ نہر پر پہنچے) تو چند شخصوں کے سوا سب نے پانی پی لیا۔ پھر جب طالوت اور مومن لوگ جو اس کے ساتھ تھے نہر کے پار ہوگئے۔ تو کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ جو لوگ یقین رکھتے تھے کہ ان کو خدا کے روبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور خدا استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:249
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے

    سورہ فرقان، آیت 25:75
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (نیک) عمل کرنے والوں کا (یہ) خوب بدلہ ہے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:58
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارا مال اور اولاد ایسی چیز نہیں کہ تم کو ہمارا مقرب بنا دیں۔ ہاں (ہمارا مقرب وہ ہے) جو ایمان لایا اور عمل نیک کرتا رہا۔ ایسے ہی لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب دگنا بدلہ ملے گا اور وہ خاطر جمع سے بالاخانوں میں بیٹھے ہوں گے

    سورہ سبا، آیت 34:37
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں۔ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (یہ) خدا کا وعدہ ہے۔ خدا وعدے کے خلاف نہیں کرتا

    سورہ زمر، آیت 39:20