مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بقرہ، آیت 249

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما فصل طالوت بالجنود قال ان الله مبتليكم بنهر فمن شرب منه فليس مني ومن لم يطعمه فانه مني الا من اغترف غرفة بيده فشربوا منه الا قليلا منهم فلما جاوزه هو والذين امنوا معه قالوا لا طاقة لنا اليوم بجالوت وجنوده قال الذين يظنون انهم ملاقو الله كم من فئة قليلة غلبت فئة كثيرة باذن الله والله مع الصابرين

غرض جب طالوت فوجیں لے کر روانہ ہوا تو اس نے (ان سے) کہا کہ خدا ایک نہر سے تمہاری آزمائش کرنے والا ہے۔ جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا (اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ) وہ میرا نہیں۔ اور جو نہ پئے گا وہ (سمجھا جائے گا کہ) میرا ہے۔ ہاں اگر کوئی ہاتھ سے چلو بھر پانی پی لے (تو خیر۔ جب وہ لوگ نہر پر پہنچے) تو چند شخصوں کے سوا سب نے پانی پی لیا۔ پھر جب طالوت اور مومن لوگ جو اس کے ساتھ تھے نہر کے پار ہوگئے۔ تو کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ جو لوگ یقین رکھتے تھے کہ ان کو خدا کے روبرو حاضر ہونا ہے وہ کہنے لگے کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے اور خدا استقلال رکھنے والوں کے ساتھ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 286 میں سے آیت 249
  • پارہ 2
  • صفحہ 41

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ہوس سے طالوت کے ساتھ چلنے کو سب تیار ہو گئے طالوت نے کہ دیا کہ جو کوئی جوان زورآور اور بےفکر ہو وہ چلے ایسے بھی اسی ہزار نکلے پھر طالوت نے ان کو آزمانا چاہا ایک منزل میں پانی نہ ملا دوسری میں ایک نہر ملی طالوت نے حکم کر دیا کہ جو ایک چلو سے زیادہ پانی پیوے وہ میرے ساتھ نہ چلے صرف تین سو تیرہ ان کے ساتھ رہ گئے اور سب جدا ہو گئے ۔ جنہوں نے ایک چلو سے زیادہ نہ پیا ان کی پیاس بھجی اور جنہوں نےزیادہ پیا ان کو اور پیاس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جب۔ پس جبfalammā
  2. فَصَلَجدا ہواfaṣala
  3. طَالُوتُطالوتṭālūtu
  4. بِٱلْجُنُودِساتھ لشکروں کےbil-junūdi
  5. قَالَاس نے کہاqāla
  6. إِنَّبیشکinna
  7. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  8. مُبْتَلِيكُمآزمانے والا ہے تم کوmub'talīkum
  9. بِنَهَرٍۢساتھ ایک نہر کےbinaharin
  10. فَمَنتو جو کوئیfaman
  11. شَرِبَپیے گاshariba
  12. مِنْهُاس سےmin'hu
  13. فَلَيْسَتو نہیں ہے وہfalaysa
  14. مِنِّىمجھ سےminnī
  15. وَمَناور جو کوئیwaman
  16. لَّمْنہlam
  17. يَطْعَمْهُپیے گا اس کو۔ چکھے گا اس کوyaṭʿamhu
  18. فَإِنَّهُۥتو بیشک وہfa-innahu
  19. مِنِّىٓمجھ سے ہےminnī
  20. إِلَّامگرillā
  21. مَنِجوmani
  22. ٱغْتَرَفَچلو بھر لےigh'tarafa
  23. غُرْفَةًۢایک چلو بھرناghur'fatan
  24. بِيَدِهِۦ ۚساتھ اپنے ہاتھ کےbiyadihi
  25. فَشَرِبُوا۟تو انہوں نے پیاfasharibū
  26. مِنْهُاس سےmin'hu
  27. إِلَّامگر۔ سوائےillā
  28. قَلِيلًۭاتھوڑوں کےqalīlan
  29. مِّنْهُمْ ۚان میں سےmin'hum
  30. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  31. جَاوَزَهُۥاس نے پار کیا اس کوjāwazahu
  32. هُوَاس نےhuwa
  33. وَٱلَّذِينَاور ان لوگوں نےwa-alladhīna
  34. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے تھےāmanū
  35. مَعَهُۥاس کے ساتھmaʿahu
  36. قَالُوا۟وہ کہنے لگےqālū
  37. لَانہیںlā
  38. طَاقَةَکوئی ہمت (لڑائی میں) ۔ طاقتṭāqata
  39. لَنَاہمارے لیےlanā
  40. ٱلْيَوْمَآجl-yawma
  41. بِجَالُوتَساتھ جالوت کےbijālūta
  42. وَجُنُودِهِۦ ۚاور اس کے لشکروں کےwajunūdihi
  43. قَالَکہاqāla
  44. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  45. يَظُنُّونَجو یقین رکھتے تھےyaẓunnūna
  46. أَنَّهُمکہ بیشک وہannahum
  47. مُّلَـٰقُوا۟ملاقات کرنے والے ہیںmulāqū
  48. ٱللَّهِاللہ سےl-lahi
  49. كَمکتنے ہیkam
  50. مِّنسےmin
  51. فِئَةٍۢگروہوں میںfi-atin
  52. قَلِيلَةٍتھوڑےqalīlatin
  53. غَلَبَتْغالب آئےghalabat
  54. فِئَةًۭگروہوں پرfi-atan
  55. كَثِيرَةًۢزیادہkathīratan
  56. بِإِذْنِساتھ اذن کےbi-idh'ni
  57. ٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahi
  58. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  59. مَعَساتھ ہےmaʿa
  60. ٱلصَّـٰبِرِينَصبر کرنے والوں کےl-ṣābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں