مواد پر جائیں
Quran Maqasid

فِدْيَة

قرآن میں فدية

معنی: فدیہ ہے

فدية قرآن کی 2 سورتوں کی 3 آیات میں 3 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
3
آیات
3
سورتیں
2
مادّہ
ف د ي

فِدْيَة

اسم · 3 بار

معنی: فدیہ ہے · دوسرے تراجم: تو فدیہ دینا ہے, کوئی فدیہ

قرآن میں صورتیں

  • فِدْيَةٌ ×2
  • فَفِدْيَةٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الفدى والفداء: حفظ الإنسان عن النائبة بما يبذله عنه، قال تعالى: فإما منا بعد وإما فداء

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وإن يأتوكم أساري تفادوهم﴾] البقرة:85 [. الفداء والفدى- بالمد والقصر- بذل شيء في مقابلة نفس الإنسان من مال أو أسير آخر، وقرئ: "تفدوهم" و"تفادوهم" في المتواتر فقيل: هما بمعنى؛ يقال: فداه وفاداه. وقيل: فداه إذا بذل في مقابلته مالا، وفاداه: إذا بذل في مقابلته أسيرا آخر كأنهم راعوا المفاعلة؛ فمن المد قول حسان…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ف د ي پر مکمل اندراجات

فدية والی آیات

3 میں سے آیات 1–3

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (روزوں کے دن) گنتی کے چند روز ہیں تو جو شخص تم میں سے بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کا شمار پورا کرلے اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھیں (لیکن رکھیں نہیں) وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا دیں اور جو کوئی شوق سے نیکی کرے تو اس کے حق میں زیادہ اچھا ہے۔ اور اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہی تمہارے حق میں بہتر ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:184
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا (کی خوشنودی) کے لئے حج اور عمرے کو پورا کرو۔ اور اگر (راستےمیں) روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو (کردو) اور جب تک قربانی اپنے مقام پر نہ پہنچ جائے سر نہ منڈاؤ۔ اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو تو (اگر وہ سر منڈالے تو) اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے پھر جب (تکلیف دور ہو کر) تم مطمئن ہوجاؤ تو جو (تم میں) حج کے وقت تک عمرے سے فائدہ اٹھانا چاہے وہ جیسی قربانی میسر ہو کرے۔ اور جس کو (قربانی) نہ ملے وہ تین روزے ایام حج میں رکھے اور سات جب واپس ہو۔ یہ پورے دس ہوئے۔ یہ حکم اس شخص کے لئے ہے جس کے اہل وعیال مکے میں نہ رہتے ہوں اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:196
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے

    سورہ حدید، آیت 57:15