قَدَرَ
فعل · 25 بارمعنی: قدرت رکھتا · دوسرے تراجم: انہوں نے قدر کی, وہ قدرت رکھتے ہوں گے, تم قدرت پاجاؤ۔ غلبہ پاجاؤ, قدر کی
قرآن میں صورتیں
- وَيَقْدِرُ ×9
- يَقْدِرُونَ ×3
- قَدَرُوا۟ ×3
- يَقْدِرُ ×3
- تَقْدِرُوا۟ ×2
- قُدِرَ ×2
- نَّقْدِرَ ×1
- فَقَدَرْنَا ×1
قَدَرَ
معنی: قدرت رکھتا
قدر قرآن کی 39 سورتوں کی 55 آیات میں 59 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: قدرت رکھتا · دوسرے تراجم: انہوں نے قدر کی, وہ قدرت رکھتے ہوں گے, تم قدرت پاجاؤ۔ غلبہ پاجاؤ, قدر کی
معنی: اور مقدر کیں اس کی · دوسرے تراجم: مقدر کردیا ہم نے, پھر تقدیر مقرر کی اس کی, مقدر کردیا ہم نے اس کے لیے
معنی: اس کی وسعت کے مطابق · دوسرے تراجم: ساتھ اپنے اندازے کے, ساتھ ایک اندازے کے, اندازے, اندازے کے ساتھ
معنی: اس کی قدر کا
القدرة إذا وصف بها الإنسان فاسم لهيئة له بها يتمكن من فعل شيء ما، وإذا وصف الله تعالى بها فهي نفي العجز عنه، ومحال أن يوصف غير الله بالقدرة المطلقة معنى وإن أطلق عليه لفظا، بل حقه أن يقال: قادر على كذا، ومتى قيل: هو قادر، فعلى سبيل معنى التقييد، ولهذا لا أحد غير الله يوصف بالقدرة من وجه إلا
قوله تعالى: ﴿وما قدروا الله حق قدره﴾ [الزمر: 67] أي ما عظموه حق تعظيمه ولا عرفوه حق معرفته. قال الراغب: تنبيها أنه كيف يمكنهم أن يدركوا كنهه وهذا وصفه. وهو قوله: ﴿والأرض جميعا قبضته يوم القيامة﴾ [الزمر: 67]؟
55 میں سے آیات 41–55
صاحب وسعت کو اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہیئے۔ اور جس کے رزق میں تنگی ہو وہ جتنا خدا نے اس کو دیا ہے اس کے موافق خرچ کرے۔ خدا کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اسی کے مطابق جو اس کو دیا ہے۔ اور خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا
سورہ طلاق، آیت 65:7تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ مزمل، آیت 73:20اس نے فکر کیا اور تجویز کی
سورہ مدثر، آیت 74:18یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی
سورہ مدثر، آیت 74:19پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی
سورہ مدثر، آیت 74:20اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں
سورہ دہر، آیت 76:16ایک وقت معین تک
سورہ مرسلات، آیت 77:22پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
سورہ مرسلات، آیت 77:23نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
سورہ عبس، آیت 80:19اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
سورہ اعلیٰ، آیت 87:3اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
سورہ فجر، آیت 89:16کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
سورہ بلد، آیت 90:5ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
سورہ قدر، آیت 97:1اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
سورہ قدر، آیت 97:2شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
سورہ قدر، آیت 97:3