كَوْكَب
اسم · 5 بارمعنی: ایک ستارہ · دوسرے تراجم: ستاروں کو, ایک تارہ ہے, ستاروں سے/ کی, تارے
قرآن میں صورتیں
- كَوْكَبًا ×2
- ٱلْكَوَاكِبِ ×2
- كَوْكَبٌ ×1
كَوْكَب
معنی: ایک ستارہ
كوكب قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ایک ستارہ · دوسرے تراجم: ستاروں کو, ایک تارہ ہے, ستاروں سے/ کی, تارے
التهذيب: ذكر الليث الكوكب في باب الرباعي، ذهب أن الواو أصلية؛ قال: وهو عند حذاق النحويين من هذا الباب، صدر بكاف زائدة، والأصل وكب أو كوب، وقال: الكوكب، معروف، من كواكب السماء، ويشبه به النور، فيسمى كوكبا؛ قال الأعشى:
5 میں سے آیات 1–5
(یعنی) جب رات نے ان کو (پردہٴ تاریکی سے) ڈھانپ لیا (تو آسمان میں) ایک ستارا نظر پڑا۔ کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے۔ جب وہ غائب ہوگیا تو کہنے لگے کہ مجھے غائب ہوجانے والے پسند نہیں
سورہ انعام، آیت 6:76جب یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ ابا میں نے (خواب میں) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔ دیکھتا (کیا) ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں
سورہ یوسف، آیت 12:4خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
سورہ نور، آیت 24:35بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا
سورہ صافات، آیت 37:6اور جب تارے جھڑ پڑیں گے
سورہ انفطار، آیت 82:2