لَيْل
اسم · 84 بارمعنی: رات کو · دوسرے تراجم: رات, رات کے, رات کی, رات کا
قرآن میں صورتیں
- ٱلَّيْلِ ×59
- وَٱلَّيْلِ ×7
- بِٱلَّيْلِ ×6
- لَيْلًا ×5
- لَيَالٍ ×2
- بِلَيْلٍ ×1
- لَيَالِىَ ×1
- وَبِٱلَّيْلِ ×1
لَيْل
معنی: رات کو
ليل قرآن کی 48 سورتوں کی 75 آیات میں 84 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: رات کو · دوسرے تراجم: رات, رات کے, رات کی, رات کا
يقال: ليل وليلة، وجمعها: ليال وليائل وليلات، وقيل: ليل أليل، وليلة ليلاء. وقيل:
قوله تعالى: ﴿وأية لهم الليل نسلخ منه النهار﴾ [يس: 37] الليل عبارة عن زمن مغيب الشمس إلى طلوع الفجر أو طلوع الشمس، لأنه مقابل النهار. وقيل: هو قبل النهار أو بعده، خلاف لا طائل تحته. وقوله تعالى: ﴿نسلخ منه النهار﴾ من أبلغ الاستعارات جعله كشاة كشط جلدها عنها. وقوله: ﴿كانوا قليلا من الليل ما يهجعون﴾ [الذاريات: 17] قيل: هو…
75 میں سے آیات 61–75
جب لوگوں نے نہ مانا تو (نوحؑ نے) خدا سے عرض کی کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا
سورہ نوح، آیت 71:5رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات
سورہ مزمل، آیت 73:2کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے
سورہ مزمل، آیت 73:6تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
سورہ مزمل، آیت 73:20اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے
سورہ مدثر، آیت 74:33اور رات کو بڑی رات تک سجدے کرو اور اس کی پاکی بیان کرتے رہو
سورہ دہر، آیت 76:26اور رات کو پردہ مقرر کیا
سورہ نبا، آیت 78:10اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
سورہ نازعات، آیت 79:29اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
سورہ تکویر، آیت 81:17اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
سورہ انشقاق، آیت 84:17اور دس راتوں کی
سورہ فجر، آیت 89:2اور رات کی جب جانے لگے
سورہ فجر، آیت 89:4اور رات کی جب اُسے چھپا لے
سورہ شمس، آیت 91:4رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
سورہ لیل، آیت 92:1اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
سورہ ضحیٰ، آیت 93:2