تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی آسمان سے پتھر برسائے اور شہر کا تختہ الٹ دیا۔ حضرت شاہ صاحبؒ مذکورہ بالا تین قصوں پر تبصرہ کرتے ہوے لکھتے ہیں کہ حضرت سلیمانؑ کے قصہ میں فرمایا "ہم لائیں گے لشکر جس کا سامنا نہ کر سکیں گے وہ ہی بات ہوئی رسول میں اور مکہ والوں میں۔ اور حضرت صالحؑ پر نو شخص متفق ہوئے کہ رات کو جا پڑیں ۔ اللہ نے ان کو بچایا اور ان کو غارت کیا مکہ کے لوگ بھی یہ ہی چاہ چکے، لیکن نہ بن پڑا جس رات حضرت نے ہجرت کی، کتنے کافر حضرت کا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں