مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال قد وقع عليكم من ربكم رجس وغضب اتجادلونني في اسماء سميتموها انتم واباؤكم ما نزل الله بها من سلطان فانتظروا اني معكم من المنتظرين

ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 71
  • پارہ 8
  • صفحہ 159

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب تمہاری سرکشی اور گستاخانہ بےحیائی اس حد تک پہنچ چکی تو سمجھ لو کہ خدا کا عذاب اور غضب تم پر نازل ہی ہو چکا اس کے آنے میں اب کچھ دیر نہیں۔ بتوں کو جو کہتے تھے کہ فلاں رزق دینے والا ہے اور فلاں مینہ برسانے والا اور فلاں بیٹا عطا کرنے والا و علیٰ ہذا القیاس ، یہ محض نام ہی نام ہیں جن کے نیچے کوئی حقیقت اور واقعیت نہیں۔ خدائی صفات پتھروں میں کہاں سے آئیں۔ پھر ان نام کے معبودوں کے پیچھے جن کی معبودیت کی کوئی عقلی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. قَدْتحقیقqad
  3. وَقَعَپڑچکیwaqaʿa
  4. عَلَيْكُمتم پرʿalaykum
  5. مِّنسےmin
  6. رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف (سے)rabbikum
  7. رِجْسٌۭگندگی / ناراضگیrij'sun
  8. وَغَضَبٌ ۖاور غضبwaghaḍabun
  9. أَتُجَـٰدِلُونَنِىکیا تم جھگڑتے ہو مجھ سےatujādilūnanī
  10. فِىٓمیںfī
  11. أَسْمَآءٍۢچند ناموں کے بارے (میں)asmāin
  12. سَمَّيْتُمُوهَآتم نے نام رکھ لیا ان کاsammaytumūhā
  13. أَنتُمْتم نےantum
  14. وَءَابَآؤُكُماور تمہارے باپ دادا نےwaābāukum
  15. مَّانہیںmā
  16. نَزَّلَاتاریnazzala
  17. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  18. بِهَاساتھ ان کےbihā
  19. مِنکوئیmin
  20. سُلْطَـٰنٍۢ ۚدلیلsul'ṭānin
  21. فَٱنتَظِرُوٓا۟پس انتظار کروfa-intaẓirū
  22. إِنِّىبیشک میںinnī
  23. مَعَكُمتمہارے ساتھmaʿakum
  24. مِّنَسےmina
  25. ٱلْمُنتَظِرِينَانتظار کرنے والوں میں (سے) ہوںl-muntaẓirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں