يَرْغَبُ
فعل · 4 بارمعنی: منہ موڑے · دوسرے تراجم: اور تم رغبت رکھتے ہو, وہ بےپرواہ ہوں۔ نہ منہ موڑیں, پس راغب ہوجاؤ/ رغبت کرو
قرآن میں صورتیں
- يَرْغَبُ ×1
- وَتَرْغَبُونَ ×1
- يَرْغَبُوا۟ ×1
- فَٱرْغَب ×1
يَرْغَبُ
معنی: منہ موڑے
يرغب قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: منہ موڑے · دوسرے تراجم: اور تم رغبت رکھتے ہو, وہ بےپرواہ ہوں۔ نہ منہ موڑیں, پس راغب ہوجاؤ/ رغبت کرو
أصل الرغبة: السعة في الشيء، يقال: رغب الشيء: اتسع ، وحوض رغيب، وفلان رغيب الجوف، وفرس رغيب العدو. والرغبة والرغب والرغبى: السعة في الإرادة قال تعالى:
قوله تعالى: ﴿ومن يرغب عن ملة إبراهيم﴾ [البقرة: 130] أي يكرهها. والرغبة: الكراهة والإرادة، ويتميز المعنيان بحرف الجر، فيقال في الكراهة: رغبت عنه، وفي الإرادة: رغبت فيه. ولذلك يطرد حرف الجار مع إن وأن إلا إذا كانتا معمولتين لرغب لأجل اللبس. وأما قوله تعالى: ﴿وترغبون أن تنكحوهن﴾ [النساء: 127] فإنما حذف لتعينه وعدم…
4 میں سے آیات 1–4
اور ابراہیم کے دین سے کون رو گردانی کر سکتا ہے، بجز اس کے جو نہایت نادان ہو۔ ہم نے ان کو دنیا میں بھی منتخب کیا تھا اور آخرت میں بھی وہ (زمرہٴ) صلحا میں سے ہوں گے
سورہ بقرہ، آیت 2:130(اے پیغمبر) لوگ تم سے (یتیم) عورتوں کے بارے میں فتویٰ طلب کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا تم کو ان کے (ساتھ نکاح کرنے کے) معاملے میں اجازت دیتا ہے اور جو حکم اس کتاب میں پہلے دیا گیا ہے وہ ان یتیم عورتوں کے بارے میں ہے جن کو تم ان کا حق تو دیتے نہیں اور خواہش رکھتے ہو کہ ان کے ساتھ نکاح کرلو اور (نیز) بیچارے بیکس بچوں کے بارے میں۔ اور یہ (بھی حکم دیتا ہے) کہ یتیموں کے بارے میں انصاف پر قائم رہو۔ اور جو بھلائی تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے
سورہ نساء، آیت 4:127اہل مدینہ کو اور جو ان کے آس پاس دیہاتی رہتے ہیں ان کو شایاں نہ تھا کہ پیغمبر خدا سے پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جانوں کو ان کی جان سے زیادہ عزیز رکھیں۔ یہ اس لیے کہ انہیں خدا کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے پیاس کی، محنت کی یا بھوک کی یا وہ ایسی جگہ چلتے ہیں کہ کافروں کو غصہ آئے یا دشمنوں سے کوئی چیز لیتے ہیں تو ہر بات پر ان کے لیے عمل نیک لکھا جاتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا
سورہ توبہ، آیت 9:120اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
سورہ الم نشرح، آیت 94:8