يَقِين
اسم · 8 بارمعنی: یقینی · دوسرے تراجم: یقین۔ موت, یقین, یقین کا, یقین کی
قرآن میں صورتیں
- ٱلْيَقِينُ ×6
- يَقِينًۢا ×1
- يَقِينٍ ×1
يَقِين
معنی: یقینی
يقين قرآن کی 7 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: یقینی · دوسرے تراجم: یقین۔ موت, یقین, یقین کا, یقین کی
اليقين من صفة العلم فوق المعرفة والدراية وأخواتها، يقال: علم يقين، ولا يقال: معرفة يقين، وهو سكون الفهم مع ثبات الحكم، وقال: علم اليقين
قوله تعالى: ﴿ثم لترونها عين اليقين﴾ [التكاثر:7] أي الأمر الثابت الذي لا شك يخالجه. واليقين هو سكون الفهم مع ثبات الحكم، وأصله من يقن الماء أي ثبت وسكن. قال بعضهم: اليقين من صفة العلم فوق المعرفة والدراية، وأخواتهما. يقال: علم يقين ولا يقال: معرفة يقين. ويقال: علم اليقين، عين اليقين، وبينهما حق اليقين، فروق.
8 میں سے آیات 1–8
اور یہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو خدا کے پیغمبر (کہلاتے) تھے قتل کردیا ہے (خدا نے ان کو معلون کردیا) اور انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا اور نہ انہیں سولی پر چڑھایا بلکہ ان کو ان کی سی صورت معلوم ہوئی اور جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور پیروئی ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہیں۔ اور انہوں نے عیسیٰ کو یقیناً قتل نہیں کیا
سورہ نساء، آیت 4:157اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے
سورہ حجر، آیت 15:99ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں
سورہ نمل، آیت 27:22یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے
سورہ واقعہ، آیت 56:95اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے
سورہ حاقہ، آیت 69:51یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی
سورہ مدثر، آیت 74:47دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
سورہ تکاثر، آیت 102:5پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
سورہ تکاثر، آیت 102:7