مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نمل، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فمكث غير بعيد فقال احطت بما لم تحط به وجئتك من سبا بنبا يقين

ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 93 میں سے آیت 22
  • پارہ 19
  • صفحہ 378

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت سلیمانؑ کو اس ملک کا حال مفصل نہ پہنچا تھا۔ اب پہنچا۔ سبا ایک قوم کا نام ہے ان کا وطن عرب میں تھا "یمن" کی طرف" (موضح القرآن) گویا ہدہد کے ذریعہ سے حق تعالیٰ نے متنبہ فرمادیا کہ بڑے سے بڑے انسان کا علم بھی محیط نہیں ہو سکتا دیکھو جن کی بابت خود فرمایا تھا وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیۡمٰنَ عِلۡمًا ان کو ایک جزئی اطلاع ہدہد نے کی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَكَثَتو وہ ٹھہراfamakatha
  2. غَيْرَنہghayra
  3. بَعِيدٍۢزیادہ دیرbaʿīdin
  4. فَقَالَتو اس نے کہاfaqāla
  5. أَحَطتُمیں نے احاطہ کرلیاaḥaṭtu
  6. بِمَاساتھ اس کےbimā
  7. لَمْجو نہیںlam
  8. تُحِطْتونے احاطہ کیاtuḥiṭ
  9. بِهِۦاس کاbihi
  10. وَجِئْتُكَاور میں لایا ہوں تیرے پاسwaji'tuka
  11. مِنسےmin
  12. سَبَإٍۭسباsaba-in
  13. بِنَبَإٍۢخبرbinaba-in
  14. يَقِينٍیقینyaqīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں