تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حق کو جادو کہتے ، کیا جادو ایسا ہوتا ہے ؟ اور کیا جادو کرنے والے نبوت کا دعویٰ کر کے حق و باطل کی کشمکش سے کامیاب نکل سکتے ہیں۔ سحر اور معجزہ میں تمیز نہ کر سکنا ان کوتاہ فہموں کا کام ہے جو سونے اور پیتل میں تمیز نہ کر سکیں پیغمبر کے روشن چہرے ، پاکیزہ اخلاق ، نور تقویٰ ، پر شوکت و عظمت احوال میں بدیہی شہادت اس کی موجود ہوتی ہے کہ جادوگری اور شعبدہ بازی سے انہیں کوئی دور کی نسبت بھی نہیں پھر پیغمبر کو ساحر کہنا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں