مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا يا لوط انا رسل ربك لن يصلوا اليك فاسر باهلك بقطع من الليل ولا يلتفت منكم احد الا امراتك انه مصيبها ما اصابهم ان موعدهم الصبح اليس الصبح بقريب

فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کر نہ دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی کہ جو آفت ان پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔ ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 81
  • پارہ 12
  • صفحہ 230

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب لوطؑ کے اضطراب و قلق کی حد ہو گئ ، تب مہمانوں نے کہا کہ حضرت! آپ کس فکر میں ہیں مطلق پریشان نہ ہوں ، ہم خدا کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں جو ان کو بتاہ و ہلاک کرنے کے لئے آئے ہیں۔ یہ خبیث ہمارا تو کیا بگاڑ سکتے آپ تک بھی نہیں پہنچ سکیں گے۔ تفاسیر میں ہےکہ وہ شریر لوگ دروازہ توڑ کر یا دیوار پھاند کر اند گھسے جاتے تھے ، تب جبریلؑ نے خدا سے اجازت لے کر لوطؑ کو علیحدہ بٹھا دیا اور ایک ذرا بازو ان ملعونوں کی طرف ہلایا جو سب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. يَـٰلُوطُاے لوطyālūṭu
  3. إِنَّابیشک ہمinnā
  4. رُسُلُبھیجے ہوئے ہیںrusulu
  5. رَبِّكَتیرے رب کےrabbika
  6. لَنہرگز نہlan
  7. يَصِلُوٓا۟وہ پہنچیں گےyaṣilū
  8. إِلَيْكَ ۖتیری طرفilayka
  9. فَأَسْرِپس لے چلfa-asri
  10. بِأَهْلِكَاپنے گھروالوں کوbi-ahlika
  11. بِقِطْعٍۢایک حصے میںbiqiṭ'ʿin
  12. مِّنَکےmina
  13. ٱلَّيْلِرات کےal-layli
  14. وَلَااور نہwalā
  15. يَلْتَفِتْپلٹ کر دیکھےyaltafit
  16. مِنكُمْتم میں سےminkum
  17. أَحَدٌکوئی ایکaḥadun
  18. إِلَّامگرillā
  19. ٱمْرَأَتَكَ ۖتیری بیویim'ra-ataka
  20. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  21. مُصِيبُهَاپہنچنے والا ہے اس کوmuṣībuhā
  22. مَآجوmā
  23. أَصَابَهُمْ ۚپہنچے گا ان کوaṣābahum
  24. إِنَّبیشکinna
  25. مَوْعِدَهُمُان کے وعدے کا وقتmawʿidahumu
  26. ٱلصُّبْحُ ۚصبح ہےl-ṣub'ḥu
  27. أَلَيْسَکیا نہیں ہےalaysa
  28. ٱلصُّبْحُصبحl-ṣub'ḥu
  29. بِقَرِيبٍۢقریب ہیbiqarībin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں