مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رُءْيا

قرآن میں رءيا

معنی: خواب کو

رءيا قرآن کی 4 سورتوں کی 6 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
6
سورتیں
4
مادّہ
ر أ ي

رُءْيا

اسم · 7 بار

معنی: خواب کو · دوسرے تراجم: اپنا خواب, خواب کے بارے میں, خواب کے لیے, میرے خواب کی

قرآن میں صورتیں

  • ٱلرُّءْيَا ×3
  • رُءْيَٰىَ ×2
  • رُءْيَاكَ ×1
  • لِلرُّءْيَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

رأى: عينه همزة، ولامه ياء، لقولهم:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الراء والهمزة والياء أصل يدل على نظر وإبصار بعين أو بصيرة. فالرأي: ما يراه الإنسان في الأمر، وجمعه الآراء. رأى فلان الشيء

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ر أ ي پر مکمل اندراجات

رءيا والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا نہیں تو وہ تمہارے حق میں کوئی فریب کی چال چلیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:5
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بادشاہ نے کہا کہ میں (نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور (سات) خشک۔ اے سردارو! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ

    سورہ یوسف، آیت 12:43
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا اور سب یوسفؑ کے آگے سجدہ میں گر پڑے اور (اس وقت) یوسف نے کہا ابا جان یہ میرے اس خواب کی تعبیر ہے جو میں نے پہلے (بچپن میں) دیکھا تھا۔ میرے پروردگار نے اسے سچ کر دکھایا اور اس نے مجھ پر (بہت سے) احسان کئے ہیں کہ مجھ کو جیل خانے سے نکالا۔ اور اس کے بعد کہ شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں فساد ڈال دیا تھا۔ آپ کو گاؤں سے یہاں لایا۔ بےشک میرا پروردگار جو چاہتا ہے تدبیر سے کرتا ہے۔ وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:100
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں کے لئے آرمائش کیا۔ اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:60
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

    سورہ صافات، آیت 37:105
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک خدا نے اپنے پیغمبر کو سچا (اور) صحیح خواب دکھایا۔ کہ تم خدا نے چاہا تو مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہوگے۔ اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے۔ جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرادی

    سورہ فتح، آیت 48:27