بِضاعَة
اسم · 5 بارمعنی: سامان سمجھ کر۔ مال تجارت سمجھ کر · دوسرے تراجم: ان کی پونجی کو/ سامان کو, اپنا سرمایہ, پونچی ہے, پونچی
قرآن میں صورتیں
- بِضَٰعَتَهُمْ ×2
- بِضَٰعَةً ×1
- بِضَٰعَتُنَا ×1
- بِبِضَٰعَةٍ ×1
بِضاعَة
معنی: سامان سمجھ کر۔ مال تجارت سمجھ کر
بضاعة قرآن کی 1 سورہ کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: سامان سمجھ کر۔ مال تجارت سمجھ کر · دوسرے تراجم: ان کی پونجی کو/ سامان کو, اپنا سرمایہ, پونچی ہے, پونچی
البضاعة: قطعة وافرة من المال تقتنى للتجارة، يقال: أبضع بضاعة وابتضعها. قال تعالى: هذه بضاعتنا ردت إلينا [يوسف/ 65] وقال تعالى: ببضاعة مزجاة [يوسف/ 88] ، والأصل في هذه الكلمة: البضع وهو جملة من اللحم تبضع ، أي: تقطع. يقال:
قوله تعالى: ﴿ببضاعة﴾ [يوسف: 88]. البضاعة: ما اقتطع من المال للتجارة. والبضع: القطع ومنه: بضعه وبضعه فابتضع وتبضع، نحو قطعته وقطعته فانقطع.
4 میں سے آیات 1–4
(اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا اور انہوں نے (پانی کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔ اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا
سورہ یوسف، آیت 12:19(اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں
سورہ یوسف، آیت 12:62اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو دیکھا کہ ان کا سرمایہ واپس کر دیا گیا ہے۔ کہنے لگے ابّا ہمیں (اور) کیا چاہیئے (دیکھیے) یہ ہماری پونجی بھی ہمیں واپس کر دی گئی ہے۔ اب ہم اپنے اہل وعیال کے لیے پھر غلّہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی نگہبانی کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ لائیں گے (کہ) یہ غلّہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے
سورہ یوسف، آیت 12:65جب وہ یوسف کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ عزیز ہمیں اور ہمارے اہل وعیال کو بڑی تکلیف ہو رہی ہے اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں آپ ہمیں (اس کے عوض) پورا غلّہ دے دیجیئے اور خیرات کیجیئے۔ کہ خدا خیرات کرنے والوں کو ثواب دیتا ہے
سورہ یوسف، آیت 12:88