غُلام
اسم · 13 بارمعنی: لڑکے کی · دوسرے تراجم: لڑکا, کوئی لڑکا, تو ایک لڑکا ہے, ایک بچے کو
قرآن میں صورتیں
- غُلَٰمٌ ×4
- بِغُلَٰمٍ ×4
- غُلَٰمًا ×2
- ٱلْغُلَٰمُ ×1
- لِغُلَٰمَيْنِ ×1
- غِلْمَانٌ ×1
غُلام
معنی: لڑکے کی
غلام قرآن کی 8 سورتوں کی 13 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: لڑکے کی · دوسرے تراجم: لڑکا, کوئی لڑکا, تو ایک لڑکا ہے, ایک بچے کو
الغلام الطار الشارب. يقال: غلام بين الغلومة والغلومية. قال تعالى: أنى يكون لي غلام [آل عمران/ 40] ، وأما الغلام فكان أبواه مؤمنين [الكهف/ 80] ، وقال: وأما الجدار فكان لغلامين [يوسف/ 19] ، وقال في قصة يوسف: هذا غلام [يوسف/ 19] ، والجمع: غلمة وغلمان، واغتلم الغلام:
قوله تعالى: ﴿غلاما زكيا﴾ الغلام: من طر شاربه وبقل عذاره، وقد تقدم في مادة الضاد. رتب الإنسان من حين يولد إلى أن يهرم. يقال: غلام بين الغلومة والغلومية. والجمع غلمان وغلمة. وقيل: هو اسم جمع نحو صبية وفتية. واحتلم الغلام: بلغ حد الغلومة. ولما كان من بلغ هذا الحد يغلب عليه الشق، قيل: للشيق نفسه غلمة، ومنه اغتلم الفحل.…
13 میں سے آیات 1–13
زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
سورہ آلِ عمران، آیت 3:40(اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا اور انہوں نے (پانی کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔ اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا
سورہ یوسف، آیت 12:19(مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں
سورہ حجر، آیت 15:53پھر دونوں چلے۔ یہاں تک کہ (رستے میں) ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اُسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے ایک بےگناہ شخص کو ناحق بغیر قصاص کے مار ڈالا۔ (یہ تو) آپ نے بری بات کی
سورہ کہف، آیت 18:74اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو کر بدکردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے
سورہ کہف، آیت 18:80اور وہ جو دیوار تھی سو وہ دو یتیم لڑکوں کی تھی (جو) شہر میں (رہتے تھے) اور اس کے نیچے ان کا خزانہ (مدفون) تھا اور ان کا باپ ایک نیک بخت آدمی تھا۔ تو تمہارے پروردگار نے چاہا کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائیں اور (پھر) اپنا خزانہ نکالیں۔ یہ تمہارے پروردگار کی مہربانی ہے۔ اور یہ کام میں نے اپنی طرف سے نہیں کئے۔ یہ ان باتوں کا راز ہے جن پر تم صبر نہ کرسکے
سورہ کہف، آیت 18:82اے زکریا ہم تم کو ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص پیدا نہیں کیا
سورہ مریم، آیت 19:7انہوں نے کہا پروردگار میرے ہاں کس طرح لڑکا ہوگا۔ جس حال میں میری بیوی بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ گیا ہوں
سورہ مریم، آیت 19:8انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا (یعنی فرشتہ) ہوں (اور اس لئے آیا ہوں) کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں
سورہ مریم، آیت 19:19مریم نے کہا کہ میرے ہاں لڑکا کیونکر ہوگا مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں
سورہ مریم، آیت 19:20تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی
سورہ صافات، آیت 37:101اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی
سورہ ذاریات، آیت 51:28اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے
سورہ طور، آیت 52:24