مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وراودته التي هو في بيتها عن نفسه وغلقت الابواب وقالت هيت لك قال معاذ الله انه ربي احسن مثواي انه لا يفلح الظالمون

تو جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے ان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا اور دروازے بند کرکے کہنے لگی (یوسف) جلدی آؤ۔ انہوں نے کہا کہ خدا پناہ میں رکھے (وہ یعنی تمہارے میاں) تو میرے آقا ہیں انہوں نے مجھے اچھی طرح سے رکھا ہے (میں ایسا ظلم نہیں کرسکتا) بےشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 23
  • پارہ 12
  • صفحہ 238

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ادھر تو الطاف غیبیہ حضرت یوسفؑ کی عجیب و غریب طریقہ سے تربیت فرما رہے تھے ۔ ادھر عزیز کی بیوی (زلیخا) نے ان کے سامنے ایک نہایت ہی مزلۃ الاقدام موقع امتحان کا کھڑا کر دیا۔ یعنی حضرت یوسفؑ کے حسن و جمال پر زلیخا مفتون ہو گئ اور دلکشی و ہوشربائی کے سارے سامان جمع کر کے چاہا کہ یوسفؑ کے دل کو ان کے قابو سے باہر کر دے۔ ایک عیش و نشاط کے سامان ، نفسانی جذبات پورے کرنے کے لئے ہر قسم کی سہولتیں ، یوسفؑ کا ہر وقت زلیخا کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَرَٰوَدَتْهُاور پھسلانا چاہا اس کوwarāwadathu
  2. ٱلَّتِىاس عورت نےallatī
  3. هُوَوہhuwa
  4. فِىمیںfī
  5. بَيْتِهَاجس کے گھر میں تھےbaytihā
  6. عَنسےʿan
  7. نَّفْسِهِۦاس کے نفس سےnafsihi
  8. وَغَلَّقَتِاور بند کرلیےwaghallaqati
  9. ٱلْأَبْوَٰبَدروازےl-abwāba
  10. وَقَالَتْاور بولیwaqālat
  11. هَيْتَآجاؤhayta
  12. لَكَ ۚتمlaka
  13. قَالَبولےqāla
  14. مَعَاذَپناہmaʿādha
  15. ٱللَّهِ ۖاللہ کیl-lahi
  16. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  17. رَبِّىٓمیرا رب ہےrabbī
  18. أَحْسَنَجس نے اچھا دیاaḥsana
  19. مَثْوَاىَ ۖمجھے ٹھکانہmathwāya
  20. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  21. لَانہیںlā
  22. يُفْلِحُفلاح پاتےyuf'liḥu
  23. ٱلظَّـٰلِمُونَوہ جو ظالم ہیںl-ẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں