مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد همت به وهم بها لولا ان راى برهان ربه كذلك لنصرف عنه السوء والفحشاء انه من عبادنا المخلصين

اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔ اگر وہ اپنے پروردگار کی نشانی نہ دیکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) یوں اس لیے (کیا گیا) کہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو روک دیں۔ بےشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 24
  • پارہ 12
  • صفحہ 238

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عورت نے پھانسنے کی فکر کی اور اس نے فکر کی کہ عورت کا داؤ چلنے نہ پائے اگر اپنے رب کی حجت و قدرت کا معائنہ نہ کرتا تو ثابت قدم رہنا مشکل تھا۔ بعض مفسرین نے وَھَمَّ بِھَا کو وَلَقَدْ ھَمَّتْ بِہٖ سے علیحدہ کر کے لَوۡ لَاۤ اَنۡ رَّاٰ بُرۡہَانَ رَبِّہٖ سے متعلق کیا ہے۔ جیسے اِنۡ کَادَتۡ لَتُبۡدِیۡ بِہٖ لَوۡ لَاۤ اَنۡ رَّبَطۡنَا عَلٰی قَلۡبِہَا (القصص۔۱۰) کی ترکیب ہے ۔ اس وقت مقصود یوسفؑ کے حق میں "ہم" کا ثابت کرنا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. هَمَّتْاس عورت نے ارادہ کیاhammat
  3. بِهِۦ ۖاس کاbihi
  4. وَهَمَّاور وہ بھی ارادہ کرلیتاwahamma
  5. بِهَااس کاbihā
  6. لَوْلَآاگر نہlawlā
  7. أَنکہan
  8. رَّءَاوہ دیکھ لیتاraā
  9. بُرْهَـٰنَبرہانbur'hāna
  10. رَبِّهِۦ ۚاپنے رب کیrabbihi
  11. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  12. لِنَصْرِفَتاکہ ہم پھیر دیںlinaṣrifa
  13. عَنْهُاس سےʿanhu
  14. ٱلسُّوٓءَبرائی کوl-sūa
  15. وَٱلْفَحْشَآءَ ۚاور بےحیائی کوwal-faḥshāa
  16. إِنَّهُۥکیونکہ وہinnahu
  17. مِنْسےmin
  18. عِبَادِنَاہمارے بندوں میں (سے) تھاʿibādinā
  19. ٱلْمُخْلَصِينَچنے ہوئےl-mukh'laṣīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں