تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
بادشاہ کچھ تو پہلے ہی ساقی کے تذکرے سے حضرت یوسفؑ کا معتقد ہو گیا تھا۔ اب جو ایسی موزوں و دلنشین تعبیر اور رعایا کی ہمدردی کی تدبیر سنی تو ان کے علم و فضل ، عقل و دانش اور حسن اخلاق کا سکہ اس کے دل پر بیٹھ گیا۔ فورًا حکم دیا کہ ایسے شخص کو میرے پاس لاؤ، تا اس کی زیارت سے بہرہ اندوز ہوں اور اس کے مرتبہ اور قابلیت کے موافق عزت کروں قاصد پیام شاہی لے کر حضرت یوسفؑ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ مگر یوسفؑ کی نظر میں اپنی دینی و…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں