مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 83

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال بل سولت لكم انفسكم امرا فصبر جميل عسى الله ان ياتيني بهم جميعا انه هو العليم الحكيم

(جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بےشک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 83
  • پارہ 13
  • صفحہ 245

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پہلی بار کی بے اعتباری سےاس مرتبہ بھی حضرت یعقوبؑ نے بیٹوں کا اعتبار نہ کیا۔ لیکن نبی کا کلام جھوٹ نہیں۔ بیٹوں کی بنائی بات تھی۔ حضرت یوسفؑ بھی بیٹے تھے "کذا فی الموضح "۔ گویا "لکم" کا خطابجنس ابناء کی طرف ہوا۔ واللہ اعلم۔ بعض مفسرین نے یہ مطلب لیا ہے کہ تم یہاں سے حفاظت کے کیسے وعدے کر کے اصرار کے ساتھ لے گئے۔ وہاں پہنچ کر اتنا بھی نہ کہا کہ اس کے اسباب میں سے پیالہ برآمد ہونے سے چوری کیسے ثابت ہو گئ ، شاید کسی اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. بَلْبلکہbal
  3. سَوَّلَتْآسان کردیاsawwalat
  4. لَكُمْتمہارے لئےlakum
  5. أَنفُسُكُمْتمہارے نفسوں نےanfusukum
  6. أَمْرًۭا ۖایک کام کوamran
  7. فَصَبْرٌۭتو صبر ہیfaṣabrun
  8. جَمِيلٌ ۖاچھا ہےjamīlun
  9. عَسَىامید ہے کہʿasā
  10. ٱللَّهُاللہl-lahu
  11. أَنan
  12. يَأْتِيَنِىلے آئے گا میرے پاسyatiyanī
  13. بِهِمْان کوbihim
  14. جَمِيعًا ۚسب کے سب کوjamīʿan
  15. إِنَّهُۥکیونکہ وہinnahu
  16. هُوَوہhuwa
  17. ٱلْعَلِيمُعلم والاl-ʿalīmu
  18. ٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں