مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وفي الارض قطع متجاورات وجنات من اعناب وزرع ونخيل صنوان وغير صنوان يسقى بماء واحد ونفضل بعضها على بعض في الاكل ان في ذلك لايات لقوم يعقلون

اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں۔ ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھیتی اور کھجور کے درخت۔ بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔ اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔ اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 4
  • پارہ 13
  • صفحہ 249

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بلند آسمانوں کے مقابل پست زمین کا ذکر کیا۔ آسمان کے ساتھ چاند سورج کا بیان ہوا تھا کہ ہر ایک کی رفتار الگ ہے اور ہر ایک کا کام جداگانہ ہے ۔ ایک کی گرم و تیز شعاعیں جو کام کرتی ہیں ، دوسرے کی ٹھنڈی اور دھیمی چاندنی سے وہ بن نہیں پڑتا۔ اسی طرح یہاں زمین کے مختلف احوال اور اس سے تعلق رکھنے والی مختلف چیزوں کا ذکر فرمایا ۔ کہیں پہاڑ کھڑے ہیں کہیں دریا رواں ہیں ، جو میوے اور پھل پیدا ہوتے ہیں ان میں بھی شکل ، صورت ، رنگ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَفِىاور میںwafī
  2. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  3. قِطَعٌۭٹکڑے ہیں/ خطے ہیںqiṭaʿun
  4. مُّتَجَـٰوِرَٰتٌۭباہم ملے ہوئے/ برابر برابرmutajāwirātun
  5. وَجَنَّـٰتٌۭاور باغات ہیںwajannātun
  6. مِّنْکےmin
  7. أَعْنَـٰبٍۢانگوروںaʿnābin
  8. وَزَرْعٌۭاور کھیتیاںwazarʿun
  9. وَنَخِيلٌۭاور کھجور کے درختwanakhīlun
  10. صِنْوَانٌۭدوہرےṣin'wānun
  11. وَغَيْرُwaghayru
  12. صِنْوَانٍۢاور اکہرےṣin'wānin
  13. يُسْقَىٰوہ پلائے جاتے ہیںyus'qā
  14. بِمَآءٍۢپانیbimāin
  15. وَٰحِدٍۢایک ہیwāḥidin
  16. وَنُفَضِّلُاور ہم فضیلت دیتے ہیںwanufaḍḍilu
  17. بَعْضَهَاان میں سے بعض کوbaʿḍahā
  18. عَلَىٰپرʿalā
  19. بَعْضٍۢبعضbaʿḍin
  20. فِىمیںfī
  21. ٱلْأُكُلِ ۚپھلوں میںl-ukuli
  22. إِنَّیقیناًinna
  23. فِىاسfī
  24. ذَٰلِكَمیںdhālika
  25. لَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātin
  26. لِّقَوْمٍۢاس قوم کے لئےliqawmin
  27. يَعْقِلُونَجو عقل سے کام لیتی ہوyaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں