مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 44

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانذر الناس يوم ياتيهم العذاب فيقول الذين ظلموا ربنا اخرنا الى اجل قريب نجب دعوتك ونتبع الرسل اولم تكونوا اقسمتم من قبل ما لكم من زوال

اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کردو جب ان پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا کر۔ تاکہ تیری دعوت (توحید) قبول کریں اور (تیرے) پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 44
  • پارہ 13
  • صفحہ 261

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یا تو قیامت کا دن اور عذاب اخروی مراد ہے یا موت کا وقت اور اس کے سکرات و قبض روح کی شدت یا دنیوی عذاب سے ہلاک ہونے کا دن ارادہ کیا جائے۔ اگر یہ کہنا دنیا میں عذاب یا موت کی شدت دیکھ کر ہو تب تو مطلب ظاہر ہے کہ ابھی چند روز کی ہم کو اور مہلت دیجئے ، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ اپنا رویہ درست کر لیں گے ۔ یعنی حق کی دعوت کو قبول کر کے انبیاء کی پیروی اختیار کریں گے ۔ کما قال تعالیٰ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَ اَحَدَہُمُ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنذِرِاور خبردار کیجئےwa-andhiri
  2. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  3. يَوْمَجس دنyawma
  4. يَأْتِيهِمُآئے گا ان کے پاسyatīhimu
  5. ٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābu
  6. فَيَقُولُتو کہیں گےfayaqūlu
  7. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  8. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  9. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  10. أَخِّرْنَآمہلت دے دے ہم کوakhir'nā
  11. إِلَىٰٓتکilā
  12. أَجَلٍۢمدتajalin
  13. قَرِيبٍۢقریب کیqarībin
  14. نُّجِبْہم جواب دیںnujib
  15. دَعْوَتَكَتیری پکار کاdaʿwataka
  16. وَنَتَّبِعِاور ہم پیروی کریںwanattabiʿi
  17. ٱلرُّسُلَ ۗرسولوں کیl-rusula
  18. أَوَلَمْکیا نہیںawalam
  19. تَكُونُوٓا۟تھے تمtakūnū
  20. أَقْسَمْتُمقسمیں کھاتےaqsamtum
  21. مِّنتم اس سےmin
  22. قَبْلُپہلےqablu
  23. مَانہیںmā
  24. لَكُمتمہارے لئیےlakum
  25. مِّنکوئیmin
  26. زَوَالٍۢزوالzawālin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں