مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قد مكر الذين من قبلهم فاتى الله بنيانهم من القواعد فخر عليهم السقف من فوقهم واتاهم العذاب من حيث لا يشعرون

ان سے پہلے لوگوں نے بھی (ایسی ہی) مکاریاں کی تھیں تو خدا (کا حکم) ان کی عمارت کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر ان کے اوپر سے گر پڑی اور (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 26
  • پارہ 14
  • صفحہ 269

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی لوگوں کو گمراہ کرنے اور پیغام حق کو پست کرنے کی جو تدبیریں آج کی جارہی ہیں ان سے پہلے دوسری قومیں بھی انبیاء علیہم السلام کے مقابلہ میں ایسی تدبیریں کر چکی ہیں انہوں نے مکر و تلبیس کے بڑے اونچے محل کھڑے کر دیے ۔ پھر جب خدا کا حکم پہنچا تو اس نے پکڑ کر بنیادیں ہلا دیں آخر عذاب الہٰی کے ایک جھٹکہ میں ان کے تیار کئے ہوئے محل ان ہی پر آپڑے جن کی چھتوں کے نیچے سب دب کر رہ گئے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کی تدبیریں خود ان ہی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْتحقیقqad
  2. مَكَرَچال چلیmakara
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  4. مِنجوmin
  5. قَبْلِهِمْان سے پہلے تھےqablihim
  6. فَأَتَىتو آیاfa-atā
  7. ٱللَّهُاللہl-lahu
  8. بُنْيَـٰنَهُمان کی عمارت کوbun'yānahum
  9. مِّنَسےmina
  10. ٱلْقَوَاعِدِبنیادوں سےl-qawāʿidi
  11. فَخَرَّتو گر پڑیfakharra
  12. عَلَيْهِمُانہی پرʿalayhimu
  13. ٱلسَّقْفُچھتl-saqfu
  14. مِنسےmin
  15. فَوْقِهِمْان کے اوپر (سے)fawqihim
  16. وَأَتَىٰهُمُاور آیا ان کے پاسwa-atāhumu
  17. ٱلْعَذَابُعذابl-ʿadhābu
  18. مِنْسےmin
  19. حَيْثُجہاں (سے)ḥaythu
  20. لَانہlā
  21. يَشْعُرُونَوہ شعور بھی (نہ) رکھتے تھےyashʿurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں