مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَوَّأَ

قرآن میں بوأ

معنی: البتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کو

بوأ قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
ب و أ

بَوَّأَ

فعل · 6 بار

معنی: البتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کو · دوسرے تراجم: تم متعین کر رہے تھے۔ بٹھا رہے تھے, اور ٹھکانہ دیا تم کو, ٹھکانہ دیا ہم نے, جگہ مقرر کے دی ہم نے

قرآن میں صورتیں

  • بَوَّأْنَا ×2
  • لَنُبَوِّئَنَّهُمْ ×2
  • تُبَوِّئُ ×1
  • وَبَوَّأَكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الباء والواو والهمزة أصلان: أحدهما الرجوع إلى الشيء، والآخر تساوي الشيئين.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس

باء إلى الشيء يبوء بوءا: رجع. وبؤت إليه وأبأته، عن ثعلب، وبؤته، عن الكسائي، كأبأته، وهي قليلة. والباءة، مثل الباعة، والباء: النكاح. وسمي النكاح باءة وباء من المباءة لأن الرجل يتبوأ من أهله أي يستمكن من أهله، كما يتبوأ من داره. قال الراجز يصف الحمار والأتن:

لسان العرب — ابن منظور
مادّہ ب و أ پر مکمل اندراجات

بوأ والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کو اپنے گھر روانہ ہو کر ایمان والوں کو لڑائی کے لیے مورچوں پر (موقع بہ موقع) متعین کرنے لگے اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:121
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم عاد کے بعد سردار بنایا اور زمین پر آباد کیا کہ نرم زمین سے (مٹی لے لے کر) محل تعمیر کرتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو

    سورہ اعراف، آیت 7:74
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کو عمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں لیکن وہ باوجود علم ہونے کے اختلاف کرتے رہے۔ بےشک جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا

    سورہ یونس، آیت 10:93
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے ظلم سہنے کے بعد خدا کے لیے وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں گے۔ اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے۔ کاش وہ (اسے) جانتے

    سورہ نحل، آیت 16:41
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو

    سورہ حج، آیت 22:26
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کو ہم بہشت کے اُونچے اُونچے محلوں میں جگہ دیں گے۔ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ (نیک) عمل کرنے والوں کا (یہ) خوب بدلہ ہے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:58